Advertisement

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 15 کروڑ75لاکھ سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں متاثرین کی تعداد 15 کروڑ 75 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 32 لاکھ83 ہزار 911 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 9th 2021, 2:19 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر میں کورونا کا قہر برقرار، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز اور  اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے ، امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 94 ہزار 911 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 34 لاکھ 18 ہزار 826 متاثر ہیں۔

 ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے  نمبر پر ہے ، بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 38 ہزار 270 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں 57 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ 6 ہزار 101 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 48 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 622 ہے۔برطانیہ میں 44 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 598 اموات ہوچکی ہیں۔ترکی میں 49 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 42 ہزار 465 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 75 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 92 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا،  11 مارچ  2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

Advertisement
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 17 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • ایک دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • ایک دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
Advertisement