Advertisement

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کا حملہ، 200 فلسطینی زخمی

غزہ: مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کی بربریت سے 200فلسطینی شہری زخمی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 9th 2021, 3:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی پولیس کی جانب سے جمعہ کر روز مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں کو عبادات سے روکا گیا، جس پر احاطہ میدان جنگ میں بدل گیا اور جھڑپوں میں 170 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ جس پر فلسطینی مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور بوتلیں پھینک کر جوابی کارروائی کی۔

ماحول میں بد مزگی پھیلی جب رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے روز نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں شدید فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگائی جس کے بعد مسلمانوں نے احتجاج کیا اور مسجد میں داخل ہو گئے اور نماز ادا کی۔

فلسطینی ڈاکٹرز اور اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام اور مشرقی یروشلم میں رات کے وقت ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 205 فلسطینی اور 17 اہلکار زخمی ہوئے تھے ، جبکہ ہزاروں فلسطینیوں نے کئی سو اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا تھا۔

دوسری جانب صیہونی فورسز کا مقبوضہ بیت المقدس میں شیلنگ پرامریکہ نے گہری تشویش کا اظہار کردیا۔ ترجمان برائے امریکی محکمہ خارجہ بائیڈن انتظامیہ کا  اسرائیلی اورفلسطینی حکام  سے رابطہ جس میں کشیدگی ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

اسرائیلی آبادکار ی جیسے ان اقدامات کو روکا جائے جو ہمیں امن سے دور کر رہیں ہیں۔ امریکہ نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سے فوجیں نکالنے پر بھی زور دیا ہے۔ترجمان برائے امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دہشتگردی اور فلسطینیوں کے گھروں کو گرانے کا سلسلہ بھی بند کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

یادرہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں کشیدگی ایک ہفتے سے جاری ہے۔

Advertisement
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 4 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • ایک دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 19 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • ایک دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
Advertisement