Advertisement
پاکستان

جوڈیشنل کمپلیکس حملہ کیس، پرویز الہی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پرویز الہی کو 8 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 6th 2023, 7:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جوڈیشنل کمپلیکس حملہ کیس، پرویز الہی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پرویز الہی کو 8 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم کر دیا۔

اسلام آباد پولیس نے چودھری پرویز الہی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جبکہ عدالت نے پرویز الٰہی کےجسمانی ریمانڈ پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے چودھری پرویز الہی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کی سماعت کی۔اسلام آباد پولیس نے چودھری پرویز الہی کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا۔ پرویز الہی کے وکلا کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروا دیا گیا۔

وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ چودھری صاحب کی خواہش تھی کہ میں خود اُوپر کورٹ روم جاؤں گا۔

پولیس نے پرویزالہی کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگتے ہوئے کہا کہ ملزم نے جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کیلئے گاڑیاں، ڈنڈے فراہم کئے، حملہ کرنے کیلئے لوگوں کو اسلام آباد بھجوایا، ان سے گاڑیاں برآمد کرنی ہیں اور نامعلوم ملزمان کے بارے میں پتہ کرنا ہے۔

پرویز الہی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا بڑی مضحکہ خیز ہے، پرویز الہی کو گوجرانوالہ میں درج 2 مقدمات میں بری کیا گیا لیکن رہائی کے فورا بعد گرفتار کیا گیا،سیاسی بنیادوں پر انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ علیل ہیں اور ان کی کمر میں درد ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور نے بھی پرویز الٰہی کو گرفتار کروایا،لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی۔

وکیل صفائی نے کہا کہ عدالت پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرتی ہے، پولیس دوبارہ گرفتار کرلیتی ہے،پرویز الٰہی کو نیب کے کیس میں بھی گرفتار کیاگیا،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں تحریر کیاکہ پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کیاجائے،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیاکہ پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیاجائے،عدالت نے فیصلہ دیاپرویز الٰہی کو سیکیورٹی کے تحت گھر تک چھوڑا جائے،پرویز الٰہی اپنے گھر جارہےتھے اور انہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا،اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کو اغوا کیاہے۔

عبد الرازق نے کہا کہ پولیس نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے اٹک مجسٹریٹ کو حکم دیا کہ پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ پیش کیاجائے،پرویز الٰہی کے خلاف کوئی ایک واقعہ نہیں، گزشتہ تین ماہ سے گرفتار کیاجارہا،پرویز الٰہی کو پمز میں طبی معائنہ کروانے کے بہانے اسلام آباد لایاگیا اور جیل میں بند کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نےکہا پرویز الٰہی کی گرفتاری بادی النظر میں غیر قانونی ہے۔

پرویز الہی کے دوسرے وکیل علی بخاری  نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ کرنا ہےکیا واقعی ریمانڈ کاکیس ہے یا سیاسی کیس ہے،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے دیگر عدالتوں پر بھی نافذ ہوتےہیں،پرویز الٰہی پولیس کی حراست میں ہی تھے، 24 گھںٹے میں تفتیشی افسر نےکیا کیا؟پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا میں تفتیش کا کوئی ذکر ہی نہیں،پرویز الٰہی کے خلاف پولیس کے پاس کچھ تفتیش کرنے کے لیے ہے ہی نہیں،عدالت کو دیکھنا ہوگا کیا واقعی پرویز الٰہی سے تفتیش درکار ہے بھی یا نہیں۔

پروسیکیوٹرنے دلائل دینا شروع کردیئے اور کہا کہ اسلام آباد پولیس ڈپٹی کمشنر لاہور یا  پنجاب پولیس کو ڈکٹیٹ نہیں کررہی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیگر مقدمے میں گرفتاری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں دیا،پرویزالٰہی مارچ میں درج مقدمے میں اسلام آباد پولیس کو درکار تھے،ثبوتوں کو اکٹھاکرناہے، مخبر نے مدعی کو بتایاکہ پرویز الٰہی شامل تھے،ڈنڈا، گاڑیاں، مددگار افراد وغیرہ کے حوالے سے پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے،پرویز الٰہی کو قانون کے مطابق گرفتار کیاگیاہے۔

بعدازاں عدالت نے پولیس کی 14 روز کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے ہوئے پرویز الٰہی کےجسمانی ریمانڈ پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

Advertisement
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • ایک گھنٹہ قبل
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • ایک دن قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • ایک دن قبل
عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز

  • ایک دن قبل
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • ایک دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • ایک گھنٹہ قبل
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • ایک دن قبل
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 22 منٹ قبل
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 33 منٹ قبل
Advertisement