Advertisement

فرانس کی اعلیٰ عدلیہ نے سکولوں میں حجاب پر پابندی قانونی قرار دے دی

کونسل آف سٹیٹ نے حکومتی فیصلے پر حکم امتناعی کی درخواست کو مسترد کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 8th 2023, 6:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فرانس کی اعلیٰ عدلیہ  نے سکولوں میں حجاب پر پابندی قانونی قرار دے دی

فرانس کی اعلیٰ ترین انتظامی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سکولوں میں حجاب پر پابندی قانونی ہے۔ حکومتی حکام کے خلاف شکایات پر غور کرنے والی فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت کونسل آف سٹیٹ نے کہا کہ اس نے حکومت کی طرف سے گزشتہ ماہ عائد پابندی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کے لیے ایک ایسوسی ایشن کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے زور دیا کہ حجاب پر پابندی مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک نہیں ہے۔

اگست کے آخر میں فرانسیسی حکومت نے ریاستی سیکولرازم کے اصول کی بنیاد پر سکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان کیا جس سے تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ فرانس میں 2004 میں جاری ایک قانون کے تحت سکولوں میں مذہبی علامتوں کو نمایاں کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر سہام زینی نے کہا کہ عبایا پر پابندی کا فیصلہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو "جنسی امتیاز" کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ اس کا تعلق صرف لڑکیوں سے ہے۔ اس فیصلے سے عربوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف فرانس میں وزارت تعلیم نے کہا کہ عبایا فوری طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اسے پہننے والا اسلامی مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔

یاد رہے پیر چار ستمبر کو فرانسیسی سکولوں نے درجنوں لڑکیوں کو ان کے گھروں کو واپس کر دیا کیونکہ انہوں نے تعلیمی سال کے پہلے دن عبایا کی پابندی پر عمل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ وزیر تعلیم گیبریل اٹل نے بتایا کہ تقریباً 300 لڑکیوں نے سکولوں میں عبایا پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے زیادہ تر نے اپنا لباس تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی لیکن 67 نے انکار کر دیا اور انہیں ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔ سرکاری اندازوں کے مطابق فرانس کی 67 ملین آبادی میں لگ بھگ 10 فیصد مسلمان شامل ہیں

Advertisement
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 3 دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 9 گھنٹے قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 2 دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 8 گھنٹے قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 4 گھنٹے قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 2 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 2 دن قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • ایک دن قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 10 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement