ایران پابندیوں سے بچتے ہوئے بیرون ملک تیل کی فروخت جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے


ایتھنز: یونان کی ایک شپنگ کمپنی نے ایران سے خام تیل کی سمگلنگ کے الزام کے مقدمے میں جرم قبول کر لیا اور 24 لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے6لاکھ بیرل سمگل شدہ ایرانی تیل قبضے میں لے لیا۔
امریکا کی وفاقی عدالت کی دستاویزات کے مطابق یونان کی شپنگ کمپنی ایمپائر نیویگیشن کی درخواست پر معاہدے کے تحت اسے پروبیشن پر رکھے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ایران پابندیوں سے بچتے ہوئے بیرون ملک تیل کی فروخت جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اسی تناظر میں یونان کی شپنگ کمپنی کا آئل ٹینکر ’’سویز راجان ‘‘امریکا اور ایران کے درمیان وسیع کشیدگی میں پھنس گیا ہے۔
فروری 2022 میں گروپ ’’یونائیٹڈ اگینسٹ نیوکلیئر ایران‘‘نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ خلیج عرب میں تیل کی تقسیم کے مرکزی ٹرمینل ایران کے جزیرہ خارک سے آئل ٹینکر تیل لے کر جا رہا تھا۔کئی مہینوں تک یونانی کمپنی کا بحری جہاز سنگاپور کے شمال مشرقی ساحل سے دور بحیرہ جنوبی چین میں موجود رہا اور پھر اچانک خلیج میکسیکو کی جانب روانہ ہو گیا۔ عدالتی دستاویزات سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ امریکی حکومت نے ٹینکر پر موجود تیل ضبط کر لیا ہے۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 9 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 7 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 9 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل


