اس سال زائرین کی بے مثال تعداد ریکارڈ کی گئی ہے


بغداد۔: عراق کے وزیراعظم شیاع السوڈانی ذاتی طور پر اربعین کے زائرین کی اپنے ملکوں کو واپسی کے منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے زائرین کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سربراہ احسان العوادی نے میڈیا کو بتایا کہ عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ سکیورٹی کمیٹی اور سروس کمیٹی کو کربلا سے آخری زائر کی روانگی تک 24 گھنٹے پوری طرح تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ السودانی نے زائرین کی واپسی کے منصوبے کے تحت زائرین کو جنوبی عراق کے صوبوں تک پہنچانے کے لیے مزید بسیں کرائے پر دینے کا حکم دیتے ہوئے نجف اشرف سے جنوبی سرحدی علاقے تک زائرین کے ساتھ کسی قسم ناروا سلوک کو روکنے کے لیے اربعین پلان کے احکامات پر مکمل طور پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم صوبائی گورنروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تا کہ طے شدہ اربعین پلان کہ جس میں اس سال زائرین کی بے مثال تعداد ریکارڈ کی گئی ہے، پر مکمل عملدرآمد کیا جا سکے۔

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- a day ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- a day ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 7 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- a day ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- a day ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 days ago


