زلزلے کا مرکز مراکش کے شہر سے 75 کلومیٹر دور اٹلس پہاڑ تھا


رباط: مراکش میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 296 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے جب کہ متعدد مکانات، مساجد اور کاروباری مراکز تباہ ہوگئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز مراکش کے شہر سے 75 کلومیٹر دور اٹلس ماؤنٹینز تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے سے کئی علاقوں کی بجلی غائب ہے جب کہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مراکشی حکام نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 296 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 150 سے زائد افراد زخمی اور مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں جبکہ درجنوں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے ہسپتالوں میں خون کے عطیات دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 13 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 13 گھنٹے قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 11 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 14 گھنٹے قبل


