Advertisement
پاکستان

کاراباخ جمہوریہ آذربائیجان کا خودمختارعلاقہ ہے،ترجمان دفتر خارجہ

کاراباخ میں غیرقانونی طورپرقائم حکومت کی طرف سے نام نہاد انتخابات کرانے کی کوئی بھی کوشش قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے،ممتاز زہرا بلوچ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 10th 2023, 6:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کاراباخ جمہوریہ آذربائیجان کا خودمختارعلاقہ ہے،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے کہاہے کہ کاراباخ جمہوریہ آذربائیجان کا خودمختارعلاقہ ہے اورغیرقانونی طورپرقائم حکومت کی طرف سے نام نہاد انتخابات کرانے کی کوئی بھی کوشش قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاززہرابلوچ نے کہاہے کہ پاکستان کاراباخ کو جمہوریہ آذربائیجان کا خودمختار علاقہ سمجھتا ہے اور غیر قانونی طور پر نصب شدہ حکومت کی طرف سے نام نہاد انتخابات کرانے کی کوئی بھی کوشش قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے۔

ترجمان نے کہاکہ اس طرح کی کوئی بھی کوشش اقوام متحدہ کے چارٹر اور قائم بین الاقوامی قانون اور اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے

Advertisement
Advertisement