جولائی23 میں بجلی کے شعبہ میں 45.1 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 51.34 فیصدزیادہ ہے،اسٹیٹ بینک


ملک میں بجلی کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں ملک میں بجلی کے شعبہ میں 45.1 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 51.34 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں ملک میں بجلی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 29.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
جولائی میں تھرمل بجلی کے منصوبوں میں 15.7 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں معمولی کم ہے، گزشتہ سال جولائی میں تھرمل بجلی کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 15.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
جولائی میں پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 10 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے 4.4 ملین ڈالرکے مقابلہ میں زیادہ ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 19.3ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی میں 7.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 87.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں 74.8 ملین ڈالرتھا
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 17 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 12 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 16 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 17 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- a day ago





