Advertisement

مراکش زلزلہ کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں تین لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 11th 2023, 2:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مراکش زلزلہ کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری

مراکش میں تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ جرمن کے  نشریاتی ادارے کے مطابق مراکش کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد2012ہو چکی ہے، جب کہ2059افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے1404تشویش ناک حالت میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی کارکنان گھروں کے ملبے تلے دفن افراد کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، اس زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دیہات ہائی اٹلس کے پہاڑی خطے کے ہیں ، امدادی کارکنان کو ان علاقوں تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ متعدد چٹانی پتھر مراکش کو اٹلس کے پہاڑی سلسلے سے جوڑنے والی سڑکوں پر پڑے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں تین لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی فیڈریشن آف ریڈکراس اور ہلال احمر سوسائٹیز کی ڈائریکٹر آپریشنز کیرولین ہولٹ کے مطابق انسانی جانیں بچانے کے لیے اگلے 24 سے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں پینے کی صاف پانی کی فوری فراہمی سمیت ملبے تلے دفن افراد کو زندہ بچانے کی کارروائیاں فی الحال ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں۔واضح رہے کہ مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے متاثرین کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے اسی تناظر میں اتوار کو ملک بھر کی مساجد میں خصوصی دعائیہ اجتماعات ہوئے ،مزید براں ملک میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Advertisement
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 9 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 10 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • ایک دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • ایک دن قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 10 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 2 دن قبل
Advertisement