Advertisement

ترکیہ کو ایف 16طیاروں کی فروخت کا معاملہ سویڈن کی نیٹو رکنیت سے مشروط نہ کیا جائے،ترک صدر

سویڈن ترک ریاست کے مخالف عسکریت پسندوں کو پناہ دے رہا ہے،طیب اردوان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 11th 2023, 5:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترکیہ کو ایف 16طیاروں کی فروخت کا معاملہ سویڈن کی نیٹو رکنیت سے مشروط نہ کیا جائے،ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ترکیہ کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کو سویڈن کی نیٹو رکنیت کی درخواست کی منظوری سے مشروط کر رہی ہے اور یہ معاملہ ہمارے لیے پریشان کن ہے۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں ترک صدرنے کہا کہ صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات کی ہے اور ان سے ایف 16 طیاروں کی ترکیہ کو منتقلی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔امریکی صدر نے نیٹو میں شمولیت کے لیے سویڈن کی درخواست کی توثیق اور ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی ترسیل کے درمیان تعلق کو جوڑا ہے مگر یہ نقطہ نظر ہمیں شدید پریشان کرتا ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں واضح کیا کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ کانگریس ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کے بارے میں فیصلہ کرے گی تو ہمارے پاس ترکیہ میں بھی کانگریس ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرے لیے اکیلے ہاں کہنااس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ اس طرح کے فیصلے کوترکیہ کی پارلیمان سے منظوری نہ مل جائے۔ ترک صدر نے سویڈن پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ ترک ریاست کے مخالف عسکریت پسندوں کو پناہ دے رہا ہے۔ان میں بنیادی طور پر کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ارکان شامل ہیں جو سویڈن میں پناہ گزین ہیں۔پی کے کے کو ترکیہ، یورپی یونین اور امریکا دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں۔ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ سویڈن کواپنے وعدے پورے کرنے چاہییں مزید اقدامات کرنے چاہییں جس میں پی کے کے کے مبیّنہ عسکریت پسندوں کی حوالگی اور سویڈن میں اس تنظیم کے حامیوں کی ریلیوں کو روکنا شامل ہے۔

اس کے بعد ہی ترکیہ سویڈن کی نیٹو رکنیت کی منظوری دے گا۔واضح رہے ترکیہ کے خدشات کو دور کرنے کے لیےسویڈن کی حکومت نے جون میں ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت کسی دہشت گرد گروپ کا رکن ہونے یا کالعدم گروہوں کو لاجسٹک سہولت اور مالی مدد مہیا کرنے کا فعل غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ سویڈن کی حکومت نے حال ہی میں اس امید کا اظہار کیا تھا کہ ترکارکان پارلیمنٹ اکتوبر میں نیٹو کے دوبارہ اجلاس سے قبل سویڈن کے لئے نیٹو رُکنیت کی توثیق کردیں گے، جیسا کہ جولائی میں نیٹو سربراہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا تھا۔روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سویڈن اور فن لینڈ نے گذشتہ سال نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دی تھی۔

اگرچہ فن لینڈ کی رکنیت پر اپریل میں مہر تصدیق ثبت ہوگئی تھی ، لیکن سویڈن کی درخواست اب بھی ترکیہ اور ہنگری کے ہاتھوں رکی ہوئی ہے۔ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور ہنگری کی حکومتیں اس معاملے میں قریبی تعاون سے کام کر رہی ہیں

Advertisement
جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار

جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار

  • 21 hours ago
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

  • 2 days ago
پاکستان  میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر،               پھر بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر، پھر بڑا اضافہ

  • 21 hours ago
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

  • 2 days ago
لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

  • 3 days ago
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

  • 2 days ago
سونے کی قیمت میں اچانک  بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق

  • 18 hours ago
نئےبیلسٹک میزائل  تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی

نئےبیلسٹک میزائل تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی

  • 21 hours ago
جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

  • 2 days ago
براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں

براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں

  • 19 hours ago
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ

  • a day ago
Advertisement