Advertisement
پاکستان

عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 15 ستمبر عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر ستمبر 11 2023، 7:52 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے کا حکم دیتے ہوئے 15 ستمبر تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔

جج ابولحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل شیراز رانجھا نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بچوں سے ٹیلی فون پر بات نہیں کرائی گئی، سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے ٹیلی فون اور وٹس ایپ کے ذریعے بات کرانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے عدالتی احکامات پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement