جولائی میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو 96.27 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا،اسٹیٹ بینک


پاکستان اوراٹلی کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں اضافہ ہواہے، مالی سال کے پہلے مہینہ میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات میں 9.37 فیصدکی کمی ہوئی ہے، مالی سال کے پہلے مہینہ میں اٹلی سے درآمدات میں 114 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو96.27 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 9.37 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جولائی میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو105.30 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں اٹلی کوملکی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ہوئی ہے۔
جون میں اٹلی کوملکی برآمدات کاحجم 98.60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں کم ہوکر96.27 ملین ڈالرہوگیا، مالی سال 2023 میں اٹلی کو برآمدات سے ملک کو1.151 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا جومالی سال 2022 میں 1.087 ارب ڈالرتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں اٹلی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر114 فیصدکی کمی ہوئی ہے، جولائی میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 33.90 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی میں 72.41 ملین ڈالرتھا،
جون کے مقابلہ میں جولائی میں اٹلی سے درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جون میں اٹلی سے درآمدات پر32.12 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو جولائی میں بڑھ کر33.90 ملین ڈالرہوگیا، مالی سال 2023 میں اٹلی سے 526.93 ملین ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جومالی سال 2022 میں 770.43 ملین ڈالرتھی۔
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 5 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- a day ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 4 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 5 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago






