کرغزستان صحت، تجارت، صنعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں متنوع مواقع فراہم کرے گا،کرغز ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر زومالیف


کرغزستان کے ممبر پارلیمنٹ اور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے وفد کے سربراہ ڈاکٹر زومالیف نے پاکستانی تاجروں کو شراکت داری، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی راہیں تلاش کرنے کے لیے اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرغزستان صحت، تجارت، صنعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں متنوع مواقع فراہم کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے جس سے دونوں کو معاشی طور پر فائدہ ہو گا کیونکہ مشترکہ منصوبے اس خطے میں اہم پیشرفت لاسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صنعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں کرغزستان ہنر مند افرادی قوت اور کاروباری ترقی کے لیے سازگار حالات پیش کرتا ہے۔ باہمی تعاون کے ذریعے ہم ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں اور دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند منصوبے تشکیل دے سکتے ہیں۔
ڈاکٹر زومالیف نے سرکاری حکام اور مقامی تاجر رہنمائوں کو دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کرغزستان میں کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے امکانات کے بارے میں آگاہی کے ساتھ ساتھ پاکستانی وفد کو ہمارے ملک کے دلکش مناظر اور بھرپور ثقافت کو دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔ ڈاکٹر زومالیف نے کہا کہ وہ کرغزستان میں پاکستانی وفد کی میزبانی کے منتظر ہیں جہاں ہم تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیل سے بات کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر مہر کاشف یونس نے کہا کہ باہم مل کر ہم صحت، تجارت، صنعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں روشن مستقبل کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تاجروں کو معلومات یا مزید رہنمائی درکار ہو تو وہ ان سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- ایک دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- ایک دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- ایک دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- ایک دن قبل

.webp&w=3840&q=75)








