Advertisement
پاکستان

بشریٰ بی بی کی آڈیوٹیپنگ اور اداروں کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست

فون ٹیپنگ کی قانونی حیثیت اور قانونِ شہادت سے اس پہلو پر آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کریں، عدالت

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 12th 2023, 5:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بشریٰ بی بی کی آڈیوٹیپنگ اور اداروں کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست

اسلام آباد: ہائی کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیوٹیپنگ سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے کیس فون ٹیپنگ کے خلاف پہلے سے زیر سماعت نجم الثاقب کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا۔

سماعت کے دوران جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کی درخواست کا نوٹس لے رہے ہیں اور آپ کی درخواست کو اس نوعیت کے دوسرے کیسز کے ساتھ سنیں گے۔ 

جسٹس بابر ستار نے لطیف کھوسہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے یہ درخواست دائر کی ہے تو لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہوکیل لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ بدقسمتی سے ہمارے فون مسلسل بَگ کئے جا رہے ہیں، جسٹس بابرستار نے کہا کہ وہ تو سب کے ہی ہو رہے ہیں اس میں کونسی بڑی بات ہے، آپکی درخواست پر اعتراض ہے کہ آپ نے کوئی آرڈر چیلنج ہی نہیں کیا۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ پولیس اور ایف آئی اے مسلسل بشریٰ بی بی کو ہراساں کر رہے ہیں، جس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ کو دو پہلوؤں پر عدالت کی معاونت کرنی ہو گی۔

عدالت نے کہا کہ فون ٹیپنگ کی قانونی حیثیت اور قانونِ شہادت سے اس پہلو پر آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کریں۔

Advertisement
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 18 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • ایک دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 18 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • 2 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
Advertisement