القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس کا کچھ علم ہے نہ ہی کوئی معلومات ہیں،شیخ رشید


190 ملین پاؤنڈز سکینڈل، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی۔
شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کو طلبی کے نوٹس پر جوابی خط ارسال کر دیا، انہوں نے اپنے وکیل سردار شہباز کے ذریعے نیب میں جواب جمع کروایا۔ سابق وفاقی وزیر کی جانب سے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ 3 دسمبر 2019 کابینہ اجلاس میں القادر ٹرسٹ معاملہ اٹھائے جانے سے قبل میں وہاں سے چلا گیا تھا۔
شیخ رشید کا خط میں کہنا تھا کہ شہزاد اکبر سے ساتھ ان کے تعلقات ٹھیک نہیں تھے اور بات چیت بھی نہیں ہوتی تھی۔ میرے خلاف کوئی کیس نہیں پھر بھی سیاسی کارروائیاں جاری ہیں، میرے رشتے داروں اور دوستوں کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ میری نقل و حرکت محدود ہے اس لئے نیب میں پیش نہیں ہو سکتا۔
القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس کا کچھ علم ہے نہ ہی کوئی معلومات ہیں، القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ بھی نہیں ہوں، طلبی کا نیب نوٹس غیر قانونی ہے واپس لیا جائے۔
واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو آج پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، قومی احتساب بیورو نے شیخ رشید احمد کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کا حکم دیا تھا
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 10 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- a day ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- a day ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- a day ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 10 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 5 hours ago




