ضمانت قبل از گرفتاری ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی


اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشری بی بی کی 190ملین پاونڈزکیس میں ضمانت جبکہ توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ۔ عدالت نے فریقین کو26 ستمبرکیلئے نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 26 ستمبر تک عبوری ضمانت منظورکرلی ۔ جبکہ توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت میں بھی 26 ستمبر تک توسیع کردی گئی ۔
احتساب عدالت اسلام آباد جج محمد بشیرنے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈزکیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔ بشریٰ بی بی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔
لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی کی دوبجے چیرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات ہے ۔ نیب نے بھی دوبجے کیلئے طلبی کے نوٹسز بھیجے دیے گرفتاری مطلوب ہے توپہلے آگاہ کیا جائے۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ نیب طلبی کا معاملہ عدالت کا نہیں ، توشہ خانہ کیس میں فی الحال بشری بی بی کی گرفتاری درکارنہیں۔
دوسری طرف پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب میں پیشی سے معذرت کرلی۔ بشریٰ بی بی نے وکیل کے توسط سے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے استدعا کی کہ تفتیش میں شامل ہونے کےلئے تیار ہوں ، نیب پیشی کیلئے کوئی اور تاریخ دے دے۔ بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے ذریعے نیب میں جواب جمع کروایا۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ احتساب عدالت میں دو مختلف کیسز میں پیش ہونا ہے اورتوشہ خانہ کیس میں جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں بھی پیش ہونا ہے۔ بشریٰ بی بی نے موقف اپنایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل حکام صرف منگل کے روز ملاقات کرنے دیتے ہیں اور آج 2 بجے اٹک جیل میں بھی ملاقات طے ہے، شامل تفتیش ہونے کیلئے کوئی اور تاریخ مقرر کی جائے۔

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- a day ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 9 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 9 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago




