Advertisement

ایران میں قید 5 امریکی شہری صحت مند ہیں،ایرانی صدر

جنوبی کوریا سے 6 ارب ڈالر کی ایرانی رقوم کا فیصلہ اسلامی جمہوریہ ایران ہی کرے گا کہ اس کا کیا کرنا ہے، ابراہیم رئیسی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 13th 2023, 5:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران میں قید 5 امریکی شہری صحت مند ہیں،ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایرانی جیل میں قید 5امریکی شہریوں کی اگلے ہفتے کے اوائل میں امریکا میں قید 5 ایرانیوں کے بدلے میں رہائی کا امکان ہے۔ انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہاکہ ہماری تازہ ترین معلومات کے مطابق ایران میں قید 5 امریکی شہری صحت مند ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ ان قیدیوں کی آئندہ ہفتے رہائی کا امکا ن ہے۔ واضح رہے اگرایران ان پانچوں قیدیوں کو رہا کردیتا ہےتو اس سے امریکا اور ایران کے درمیان ایک بڑی کشیدگی دور ہو جائے گی۔معاہدے سے واقف 8ایرانی اور دیگر ذرائع کے مطابق قیدیوں کا تبادلہ اگلے ہفتے کے اوائل میں ممکن ہے۔

امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک این بی سی کی جانب سے انٹرویو کے جاری کردہ اقتباسات کے مطابق ایرا نی صدرنے بتایا کہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور قیدیوں کے تبادلے کی حتمی کارروائی کو مقررہ وقت میں حتمی شکل دی جائے گی

ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ پہلی بار 10 اگست کو منظر عام پر آیا تھا۔اس کے بدلے امریکا نے جنوبی کوریا سے 6 ارب ڈالر کی ایرانی رقوم کی قطری کھاتوں میں منتقلی سے اتفاق کیا تھا لیکن اس رقم کو صرف انسانی ہمدردی کی اشیاء کی خریداری پر خرچ کیا جا سکتا ہے

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران فیصلہ کرے گا کہ یہ رقم کس طرح خرچ کی جائے گی۔ یہ رقم ایرانی عوام اور ایرانی حکومت کی ہے، لہٰذا اسلامی جمہوریہ ایران ہی فیصلہ کرے گا کہ اس رقم کا کیا کرنا ہے۔

جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا یہ رقم انسانی ضروریات کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے بھی استعمال کی جائے گی؟ تو ابراہیم رئیسی نے کہا انسانی ہمدردی کا مطلب وہ ہے جو ایرانی عوام کی ضرورت ہے، لہٰذا اس رقم کو ان ضروریات کے لیے مختص کیا جائے گا اور ایرانی عوام کی ضروریات کا فیصلہ اور تعیّن خود ایرانی حکومت کرے گی۔

Advertisement
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 15 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 15 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 15 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 18 گھنٹے قبل
جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • ایک گھنٹہ قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 18 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement