صوابی میں شیوہ اڈہ کی مختلف مارکیٹوں اور گوداموں سے چینی کی 2 ہزار بوریاں قبضہ میں لے کر 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا


خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون کے دوران چینی کی ہزاروں بوری برآمد کر لی گئی۔ڈپٹی کمشنر صوابی گوہر علی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ صوابی نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے شیوہ اڈہ میں مختلف مارکیٹوں اور گوداموں سے چینی کی 2 ہزار بوریاں قبضہ میں لے لیں اور 3 افراد کو گرفتار کر کے ان کے گودام سیل کر دیئے گئے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چھوٹا لاہور 1صبیحہ نے مارکیٹوں میں چینی کا سٹاک اور اشیاءخوردونوش کی قیمتیں چیک کیں۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ عثمان اشرف نے محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان مہاجرین کے ہمراہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں 6 ٹن سے زیادہ چینی برآمد کر لی گئی۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنگ گوہر علی نے نورنگ بازار میں مختلف گوداموں پر چھاپے مار کر ہزاروں بوری چینی برآمد کرلی اور متعدد گوداموں کو سیل کر کے ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر دیئے ہیں۔

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ایک دن قبل

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- ایک دن قبل
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے ہرا دیا، سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- ایک دن قبل
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے
- 21 منٹ قبل

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- ایک دن قبل

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا
- 5 گھنٹے قبل
بلوچستان: 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 58 دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- ایک دن قبل





.jpg&w=3840&q=75)




