Advertisement

یوکرینی صدر 21 ستمبر کو امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے

کانگریس اس وقت یوکرین کو 21 بلین ڈالر کی فوجی اور انسانی امداد فراہم کرنے پر بحث کر رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 15th 2023, 6:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوکرینی صدر  21 ستمبر کو امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی 21 ستمبر کو امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے ۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی امریکی رہنما سے 21ستمبر بروز جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

امریکی کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے صدر امریکی کانگریس کا دورہ کریں گے۔یہ دورہ اس وقت ہوگا جب کانگریس یوکرین کو 21 بلین ڈالر کی فوجی اور انسانی امداد فراہم کرنے پر بحث کر رہی ہے۔

 

 
Advertisement
Advertisement