جی این این سوشل

تجارت

بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری(سٹاک) میں اگست کے دوران اضافہ

جولائی کے مقابلہ میں ایک فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 7.8 فیصدزیادہ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری(سٹاک) میں اگست کے دوران اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری(سٹاک) میں اگست کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 26110 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 17.9 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم22152 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جولائی کے مقابلہ میں اگست میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر1.6 فیصدکی نموہوئی،جولائی میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 25702 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 11775 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو جولائی کے مقابلہ میں ایک فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 7.8 فیصدزیادہ ہے، جولائی میں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 11898 ارب روپے اور گزشتہ سال اگست میں 10922 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) کاحجم 22016 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوجولائی کے مقابلہ میں 2.6 فیصداورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 21.1 فیصدزیادہ ہے، جولائی میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 21468 ارب روپے اورگزشتہ سال اگست میں 18183 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا

پاکستان

پاکستان کی سکیورٹی میں خلل ڈالنے والوں کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف

جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی سکیورٹی  میں خلل ڈالنے والوں  کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی وردی میں ہے اور کوئی وردی کے بغیرہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے، ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کررہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، مزید 13 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق مغربی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملےمیں 7 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، مزید 13 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر دہشتگردانہ حملے جاری، مزید 13 فلسطینی شہید کر دیئے۔

صابرہ محلے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، نصیرات کے قریب صیہونی فوج کے توپ خانے کے حملے میں شیرخوار شہید ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق نہتے فلسطینیوں پر بھوک اور افلاس کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، صحت کی سہولیات بھی ناپید ہو گئیں۔

ڈائریکٹر کمال عدوان ہسپتال نے کہا کہ اسرائیلی فورسز صحت کی سہولیات پر فائرنگ کر کے نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مغربی کنارے کے جنین محلے میں اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 972 ہوگئی، 1 لاکھ 4 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملےمیں 7 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان کا تھرڈ جنریشن ٹینک متعارف

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کی جانب سے نمائش میں تھرڈ جنریشن  کے جدید ترین ٹینک حیدر کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان کا  تھرڈ جنریشن ٹینک متعارف

کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان نے الضرار اور الخالد ٹینک کے بعد تھرڈ جنریشن ٹینک متعارف کروادیا۔

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کی جانب سے کراچی میں جاری دفاعی مصنوعات کی عالمی نمائش آئیڈیاز میں تھرڈ جنریشن  کے جدید ترین ٹینک حیدر کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی انجینئر انزا عقیل کے مطابق جدید ترین ٹینک حیدر دور حاضر کی جنگی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 12 سو ہارس پاور کے طاقتور انجن اور 125 ایم ایم کی گن کے ساتھ حیدر ٹینک ہر قسم کے میدان جنگ میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے اظہار کیلئے تیار ہے۔ حیدر ٹینک میں چائنیز انجن نصب ہے لیکن اس کا فائر پاور سسٹم اور دیگر تمام اہم آلات پاکستانی انجینئرز نے تیار کیے ہیں جو ٹینک سازی کی صنعت میں پاکستان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

انزا عقیل کے مطابق حیدر ٹینک میں ایٹمی اور کیمیائی حملوں کے علاوہ فضائی حملوں سے تحفظ کا نظام بھی موجود ہے۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا پاکستان آرمی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے علاوہ ٹینکوں اور دیگر مصنوعات کی برآمد کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بھی کما رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll