پاکستان
ٹرانسپورٹر ز نے کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا
بس مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اخراجات پورے نہیں ہو رہے جس کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔
لاہور سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے جانے والے ٹرانسپورٹرز نےکرایوں میں اضافہ کردیا ہے،لاہور سے حیدر آباد کے لیےکرایہ میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔
جبکہ اسلا م آبا د ، پشاور جانے والی ٹرانسپورٹ نے بھی 500 سے 600 روپےکا اضافہ کر دیا ہے ۔
بس مالکان نے لاہور سے کراچی کے لیےکرائے میں 600 روپےکا بڑا اضافہ کیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/zmP7yd3tlu
— GNN (@gnnhdofficial) September 16, 2023
کراچی سے اندرون سندھ میں جانے والی ٹرانسپورٹ میں 100 سے 200 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے ، جبکہ بس مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اخراجات پورے نہیں ہو رہے جس کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔
دوسری طرف مسافر سخت پریشانی کا شکار ہیں مسافروں کا کہنا ہے کہ گھر کے اخراجات پورے کریں یا سفر کریں کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا ۔
پاکستان
پی ایس ڈی پی منصوبہ جات میں شفافیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ہدایت جاری
ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے تمام ڈویژنز کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایات جاری کر دیں
پی ایس ڈی پی منصوبہ جات میں شفافیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ہدایت جاری کی ہیں۔
ذرائع وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے 7 ارب سے زائد مالیت کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تمام منصوبوں کے آذادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایت جاری کی ہیں، تھرڈ پارٹی آڈٹ کا مقصد منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے تمام ڈویژنز کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایات جاری کر دیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا مقصد ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔
جرم
جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے
جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔
اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبطگی کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے، بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے تمام ملزمان کے پاسپورٹس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا گیا۔
پاکستان
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024:اسلام آباد اور کراچی میں دفعہ 144 نافذ
کراچی میں حفاظتی اقدامات کے تحت مظاہروں اور ریلیوں پر 7 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی
کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت مظاہروں اور ریلیوں پر 7 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی میں کسی بھی قسم کے سیاسی جلسے، جلوس یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی، حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت کراچی میں مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی، لگا دی گئی ہے۔ کراچی میں 18 سے24 نومبر تک احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی رینج کے ایڈیشنل آئی جی پولیس کی درخواست پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے 7 روز کیلئے شہری حدود میں دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔
اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 کے تحت 5 یا زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
علاقائی 22 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ
-
تفریح 17 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز