پاکستان
چودھری پرویز الہی دہشت گردی کیس میں دوبارہ گرفتار
میڈیا ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو شام کو لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الٰہی کو لاہور کی عدالت نے ماسٹر پلان کیس میں بری کرنے کے فوری بعد دہشت گردی کے ایک مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے ایک دن بعد پرویز الٰہی کو آج آن کال کورٹ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو شام کو لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔
پرویزالٰہی کو رہا ہوتے ہی ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/eBjYATRFH0
— GNN (@gnnhdofficial) September 17, 2023
پرویز الٰہی کو ہفتہ کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا تھا، جس کے ایک دن بعد جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں ضمانت دی تھی۔ انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد تیزی سے دوبارہ گرفتار کر لیا۔
دنیا
مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا
فائنل امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ ’وکٹوریہ کجر تھیل ویگ‘ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا
مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا۔
View this post on Instagram
ہفتہ کی شب میکسیکو سٹی میں سالانہ مقابلہ حسن کے فائنل مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی، مقابلے کا آغاز جمعرات کو ہوا تھا جس کے بعد 120 حسیناؤں میں سے 30 کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ بعد ازاں پانچ فائنل امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ ’وکٹوریہ کجر تھیل ویگ‘ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا، وہ یہ مقابلہ جیتنے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں۔
View this post on Instagram
نائیجیریا کی چیڈیما ایڈیٹشینا دوسرے، میکسیکو کی ماریا فرنینڈا تیسرے اور تھائی لینڈ کی سچتا چوانگسری چوتھے نمبر پر رہیں۔وینزویلا کی 28 سالہ الیانا مارکیز پیڈروزا (جو ایک ماں بھی ہیں) نے پانچویں پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کی، جبکہ مالٹا کی بیٹریس نجویا پہلی خاتون بن گئیں جو چالیس سال سے زائد عمر میں گرینڈ فائنل تک پہنچیں۔
یاد رہے کہ اس سال مس یونیورس کی 72 سالہ تاریخ میں پہلی بار 28 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو بھی مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔ مس یونیورس آرگنائزیشن نے مقابلہ حسن کیلئے عمر کی حد، حاملہ خواتین یا ماؤں اور یا شادی شدہ خواتین پر پابندی کو گزشتہ سال ختم کردیا تھا۔
مقابلے میں بیلاروس، اریٹیریا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک نے پہلی بار شرکت کی۔
جرم
فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک
ہلاک ہونے والے ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی،پولیس
فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے دوران زیر حراست چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لےجایا جا رہا تھا راستے میں غلام محمد آباد سیم پل کے قریب ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا جس دوران مقابلہ ہوا، جس کے دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اسلام، زاہد، قاسم اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔
دنیا
نیوزی لینڈ: خالصتان کی آزادی کے حق میں ریفرنڈم،ہزاروںسکھوں کی شرکت
ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد کر دہ د ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جس میں ہزاروں افرادنےاپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھی جس کے سبب ریفرنڈم کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا۔
خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی تھی،عالمی میڈیا کے مطابق اس دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئے ہزاروں سکھ افراد نے خالصتان کی آزادی اور بھارت کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔
انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔
ریفرنڈم کے دوران شرکا سے سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک سےخطاب کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا، ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آئندہ برس 23 مارچ کو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا