دنیا
مغرب کو یوکرین میں طویل جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے، نیٹو
اگر یوکرینی لڑائی بند کر دیتے ہیں تو ان کا ملک باقی نہیں رہے گا

برسلز: نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے اعلان کیا کہ مغرب کو یوکرین میں طویل جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
روسی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین میں فوری امن کے دعوے کے باوجود سٹولٹن برگ نے اصرار کیا کہ وہ اب بھی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے روس کو شکست دینے کے ہدف کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جب جنگ شروع ہوتی ہے تو وہ توقع سے زیادہ دیر تک چلتی ہے اس لیے ہمیں یوکرین میں طویل جنگ کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے۔جینزسٹولٹن برگ نے کہا کہ ہم سب جلد امن کے خواہاں ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ اگر یوکرینی لڑائی بند کر دیتے ہیں تو ان کا ملک باقی نہیں رہے گا۔ اگر روسی ہتھیار ڈال دیں تو ہمارے پاس امن ہو جائے گا۔
دنیا
سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین اتھارٹی کے لیے اپنا سفیر مقرر کردیا
سعودی عرب کے سفیر نائف بن بندر السدیری دو روزہ دورے پر فلسطین اتھارٹی پہنچ گئے

سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین اتھارٹی کے لیے اپنا سفیر مقرر کردیا۔ سعودی عرب کے سفیر نائف بن بندر السدیری دو روزہ دورے پر فلسطین اتھارٹی پہنچ گئے۔
سفیر السدیری نے صدر محمود عباس کے سفارتی امور کے مشیر ماجدی الخالدی کو اردن میں قائم فلسطینی سفارت خانے میں سفارتی اسناد پیش کیں جنہیں قبول کرلیا گیا۔ اصل اسناد جلد فلسطینی صدر کے حوالے کر دی جائیں گی۔
السدیری فلسطین میں سعودی عرب کے غیر مقیم سفیر اور یروشلم میں قونصل جنرل کے طور پر کام کریں گے۔ السدیری عمان میں سعودی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس موقع پر السدیری نے کہا کہ یہ ایک اہم قدم ہے جس میں حرمین شریفین کے متولی اور ولی عہد کے فلسطین میں اپنے بھائیوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے عزم کے لیے اہم مضمرات ہیں۔ اس اقدام کے مثبت نتائج ہوں گے جو سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعلقات کو منظم کرنے اور باضابطہ فروغ دینے کے لحاظ سے فلسطینیوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم ان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے امید افزا مستقبل کے منتظر ہیں۔ سعودی عرب ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کام کر رہا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
سعودی عرب کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی قیادت کر رہا ہے۔
ماجدی الخالدی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام دونوں برادر ممالک اور ان کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
صحت
سندھ میں 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے
اس سال ملیریا کے مریضوں کی تعداد 352,238 تک پہنچ گئی ہے

کراچی: صوبہ سندھ میں ملیریا نے تشویشناک موڑ اختیار کر لیا، کراچی سمیت 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملیریا کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے ایک ہی دن میں 5,185 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جس سے اس سال صوبے میں ملیریا کے کیسز کی مجموعی تعداد 352,238 ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز حیدرآباد ڈویژن میں 2 ہزار 243، لاڑکانہ میں 1490، میرپور خاص میں 949، سکھر میں 283، شہید بینظیر آباد میں 195 اور کراچی میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کراچی کے اضلاع میں ملیر میں 12، کورنگی میں 9 اور وسطی، مشرقی، جنوبی اور مغربی اضلاع میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
اس سال سندھ میں ملیریا کے کیسز میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن کی کل تعداد 352,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ 2023 میں ملیریا سے دو جانیں چلی گئیں۔
پاکستان
خاور مانیکا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے
خاور مانیکا پر محکمہ اوقاف کی اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے

خاور مانیکا کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمی اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا۔ اینٹی کرپشن کےمقدمے میں نامزد ملزم خاور مانیکا کواوکاڑہ کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، اینٹی کرپشن پولیس نے عدالت سے 14 روزہ جسمانی کی استدعا کی۔
عدالت نے خاور ماینیکا کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کرتے ہوئے انہیں اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا۔ ریمانڈ ملتے ہی اینٹی کرپشن کی ٹیم خاور مانیکا کو لے کر ساہیوال روانہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاور مانیکا کو ناجائز تعمیرات کے الزام میں لاہور ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں۔
خاور مانیکا کا کہنا ہے کہ قبرستان کی جگہ شادی ہال بنانے کی خبر بے بنیاد ہے، تاہم دکانیں ہماری ہیں۔ عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور مجھے نہیں پتہ کہ یہ کیا اور کیوں ہورہا ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار
-
تفریح 4 گھنٹے پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
صحافی عمران ریاض بحفاظت بازیاب ہو گئے: پولیس
-
جرم ایک دن پہلے
نور مقدم کیس :نورمقدم کے والد کا عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی