قاضی فائز عیسیٰ نے پولیس کو اپنی ذمہ داری پوری دلجمعی سے ادا کرنے کی ہدایت کی
اسلام آباد: نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ نے آج (پیر کو) گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا تاہم انہوں نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری دلجمعی سے ادا کریں۔
نئے چیف جسٹس کی سپریم کورٹ آمد پر عملے نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سٹاف سے بات کرتے ہوئے قاضی فائز نے کہا: "آج میری بہت سی میٹنگز اور بھر پور دربار ہے، مجھے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے"۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 14 minutes ago
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 6 hours ago
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 17 minutes ago
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 6 hours ago
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 4 hours ago
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 6 hours ago
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 8 hours ago
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 3 hours ago
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 19 minutes ago
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 4 hours ago
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 7 hours ago
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 2 hours ago