پاکستان

پرویز الہیٰ ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر انٹی کرپشن حکام کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز الہیٰ کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 18 2023، 3:12 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پرویز الہیٰ ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر انٹی کرپشن حکام کے حوالے

انسدا دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا راہداری منظور کرتے ہوئے انہیں اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کردیا۔ اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے پرویز الہیٰ کے خلاف انٹی کرپشن لاہور میں درج مقدمے کی سماعت کی

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ پرویزالٰہی کی کب جان چھوٹے گی؟ جس پروکیل نے کہا کہ کبھی کسی شہر اور کبھی کسی شہر چکر لگوا رہے۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ کل اسلام آباد سے واپس لاہور مجھے لے گئے، اس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگوں نے بھی مچکلے جمع نہیں کروائے۔

وکیل نے کہا کہ آج کے دن ضمانتی مچلکے جمع کروانے تھے، پرویزالٰہی نے کہا کہ میری ملاقات بھی فیملی سے نہیں کروائی۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ فیملی سے ملاقات کا مناسب آرڈر دے دیں۔ اس پر اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ جیل والے بھی آپ کی فیملی ہیں۔

جج نے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعلیٰ کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کردیا۔