پاکستان
اہم کیس کی سماعت جاری ،چیف جسٹس خواجہ طارق رحیم پر برہم
قاضی فائز عیسی نے کہا کہ بہت سے ایسے قانون ہیں جو مجھے نہیں پسند لیکن میں ان کو ختم نہیں کر سکتا ذاتی پسندیدگی آئین میں نہیں ہو سکتی ۔
اگر میری ذاتی رائے کو ئی حیثیت نہیں رکھتی تو آپکی ذاتی رائے کی بھی کو ئی حیثیت نہیں ہو سکتی ۔
پریکٹس این پروسیجر ایکٹ پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی غصے میں آ گئے اورخواجہ طارق رحیم کو آڑے ہاتھو ں لے لیا چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہر سوال کےجواب میں بحث کرتے ہیں صرف آئینی بحث کریں۔
انہوں نے کہا یہ نہ ہو کہ آپ کو بعد میں اچھے جوابات آئیں اورآپ پھر جواب دے نہ سکیں عدالت کے پاس وقت نہ ہو ۔
بہت سے ایسے قانون ہیں جو مجھے نہیں پسند لیکن میں ان کو ختم نہیں کر سکتا ذاتی پسندیدگی آئین میں نہیں ہو سکتی ۔
"ہر چیز کو نوٹ کیجیئے آپ ہر چیز کا جواب دینے لگتے ہیں"چیف جسٹس نےخواجہ طارق رحیم کو ڈانٹ پلادی#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/D2y1iOs69J
— GNN (@gnnhdofficial) September 18, 2023
سوال نوٹ کر لیں سکون سے جواب دیں آپ خود اپنے لیے مشکلات کھڑی کر رہیں ہیں میں نے حلف اٹھایا ہے کہ میں قانون کی پاسداری کروں گا اس میں اپنی ذاتی رائے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔
علاقائی
اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا
سرکاری و نجی دفاتر میں چھٹی کا وقت ہونے کے باعث راستوں کی بندش سے ملازم سخت پریشان ہیں
اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا ہے، عوام کو پیشگی آگاہ کئے بغیر ریڈ زون جانے والے تمام گیٹ بند کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر بتائے ریڈ زون سیل کرنے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور مارگلہ روڈ پر میلوں لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے، ٹریفک پولیس کی جانب سے مارگلہ روڈ پر لمبی ڈائیورشنز لگادی گئی ہیں۔
سرکاری و نجی دفاتر میں چھٹی کا وقت ہونے کے باعث راستوں کی بندش سے ملازم سخت پریشان ہیں۔
دنیا
شمالی کوریا : سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نا کرنے پر متعدد افسران کو پھانسی
ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے
شمالی کوریا میں 30 سرکاری افسران کو سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر پھانسی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں ایسے اشارے ملےہیں کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کے حکم پر حکمران جماعت کی صوبائی کمیٹی کے سابق سکریٹری سمیت 20 سے 30 افسران کو پھانسی دی گئی ہے۔
کم جونگ اُن حکمران جماعت کے ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے۔
پاکستان
تحریک انصاف کے متعدد رہنما گرفتار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا
تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بیرسٹر گوہر، عامر اور شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا اور روانہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ شعیب شاہین کو ان کے آفس سے گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ کچھ دیر پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا ۔
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
بانی پی ٹی آئی نے عمرا یوب کا استعفی کا منظور کر لیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی متوقع
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
پولیس کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جلسے میں شرائط کی خلاف ورزی پر مقدمے کی تیاری
-
پاکستان ایک دن پہلے
نجی ٹی وی کے سابق نیوز اینکر عبداللہ ٹریفک حادثے مٰیں جاں بحق
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سے صاف انکار
-
علاقائی 13 گھنٹے پہلے
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.5 شدت کا زلزلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش کے باعث پی ٹی آئی جلسہ تاخیر کا شکار