جی این این سوشل

پاکستان

شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر

درخواست میں آئی جی پنجاب، سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں آئی جی پنجاب، سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کوایس ایس پی آپریشنز نےنجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے اٹھایا۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ شیخ رشید کو ان کے بھتیجے شیخ شاکر، شیخ عمران ڈرائیور سجاد سمیت اٹھایا گیا، جبکہ شیخ رشید پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز نے شیخ رشید کو غیر قانونی طور پر گھر سے حراست میں لیا، ہم کل سے راولپنڈی پولیس سے پوچھ رہے ہیں مگر کوئی مناسب جواب نہیں دیا جا رہا، عدالت پولیس کو شیخ رشید کو پیش کرنے کے حوالے سے پابند کرے

تجارت

پاکستان کوجاری مالی سال میں 3.206 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

پاکستان کوقرضوں اورگرانٹس کی صورت میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے،اقتصادی امورڈویژن

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

پاکستان کوجاری مالی سال میں 3.206 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔

اقتصادی امورڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دوطرفہ،کثیرالجہتی شراکت داروں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ، ٹائم ڈیپازٹس اورنیاپاکستان سرٹیفیکٹس کی صورت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پاکستان کوقرضوں اورگرانٹس کی صورت میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے.

جولائی میں قرضوں اورگرانٹس کی صورت میں پاکستان کو2.890 ارب ڈالر اوراگست میں 316.14 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں پاکستان کو کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے مجموعی طورپرگرانٹ اورقرضوں کی مد میں 335.87 ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی،جولائی میں قرضوں اورگرانٹ کی صورت میں پاکستان کو193.16 ملین ڈالر اوراگست میں 142.71 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔

دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے قرضوں اورگرانٹ کی صورت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پاکستان کو مجموعی طورپر221.36 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی. جولائی میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے قرضوں اورگرانٹ کی صورت میں پاکستان کو114.05 ملین ڈالر اوراگست میں 107.31 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔

ٹایم ڈیپازٹس کی مدمیں جولائی میں پاکستان کودوارب ڈالرکاقرضہ موصول ہوا جبکہ نیاپاکستان سرٹیفیکٹس میں سرمایہ کاری کی مدمیں جولائی میں 74.70 ملین ڈالر اوراگست میں 66.12 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کاسالانہ اجلاس اختتام پذیر

پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 22 ستمبر کو خطاب کیا۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کاسالانہ اجلاس اختتام پذیر

اقوام متحدہ: 27ستمبر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ،جس میں پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت دنیا بھر سے تقریباً 88 سربراہان مملکت، 42 سربراہان حکومت اور 650 سے زائد وزرا نے شرکت کی ۔اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں، مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال جیسے چیلنجز کو اجاگر کیا گیا۔

عالمی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ادارہ جاتی چیلنجز کے باوجود اقوام متحدہ انسانیت کو درپیش چیلنجز کا اجتماعی حل تیار کرنے کے لئے سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 22 ستمبر کو خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کو پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید قراردیا اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر بارے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

نگران وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں عالمی برادری پر واضح کیا کہ بھارت نے جموں و کشمیر بارے سلامتی کونسل کی ان قراردادوں پر عمل درآمد سے گریز کیا ہے جن میں جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اس کے عوام کے ذریعے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نگران وزیر اعظم انوا رالحق کاکڑ نے اپنےخطاب میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے ایجنڈے پر موجود دیگر موضوعات پر پاکستان کا موقف وضاحت سے پیش کیا۔جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے اپنے اختتامی خطاب میں دنیا بھر کے لوگوں کو امن، خوشحالی، ترقی اور پائیداری فراہم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے غیر متزلزل عزم پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت ایک خوش آئند یاد دہانی ہے کہ اقوام متحدہ کی توجہ ہمارے وقت کے اجتماعی چیلنجز پر مرکوز ہے۔ فرانسیسی صدر نے تنازعات میں ملوث اقوام اور گروہوں کے درمیان امن اور دوستی کے لئے مکالمے کو آسان بنانے میں اپنی طرف سے مدد کی پیشکش کی۔

اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے کہا کہ اگرچہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہےلیکن یہی وہ وجہ ہے جس کے لئے ہم پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے کوششیں تیز کرنے پر زور دے رہے ہیں۔اجلاس میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے آئے رہنمائوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دو ہزار سے زیادہ دو طرفہ میٹنگز میں شرکت کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سرکاری ملازمین کا لیو انکیشمنٹ اور پینشن میں ترامیم کے خلاف احتجاج

احتجاجی مظاہرین نے ریلی طارق آباد پریس کلب کے سامنے حکومت مخالف نعرے بازی کے ساتھ ختم کر دی

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

سرکاری ملازمین کا لیو انکیشمنٹ اور پینشن میں ترامیم کے خلاف احتجاج

طارق آباد : سرکا ری ملازمین نے لیو انکیش منٹ اور پینشن میں ترمیم کے خلاف احتجاج کیا ، طارق آباد میں سرکاری ملازمین نے احتجاج کے دوران نگران حکومت کے خلاف نرؤعرے بازی کی ، ملازمین کا کہنا تھا کہ نگران حکومت سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کر نے کےلیے اقامات کررہی ہے جس سے اساتذہ کے مالی حالات مزید خراب ہو جائیں گے ۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا جائےگا ۔

احتجاجی مظاہرین نے ریلی طارق آباد پریس کلب کے سامنے حکومت مخالف نعرے بازی کے ساتھ ختم کر دی ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نگران حکومت ہماری لیو انکیشمنٹ اور پینشن کےخلاف ترامیم کررہی ہے جس سے ہمیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ، اساتذہ کا کہنا تھا کہ سکولوں کو کسی صو رت بھی پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll