پاکستان
الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کیلئے مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر قائم
مرکزی مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر تمام کنٹرول رومز سے منسلک ہو گا،سیکرٹری الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کیلئے مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا ہے، مرکزی مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر تمام کنٹرول رومز سے منسلک ہو گا، الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر میں 12 لنک ایل ای ڈیز نصب کی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن میں اس کنٹرول روم کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں بیک وقت 16 مانیٹرز دستیاب ہوں گے، انتخابات کے علاوہ مہم سمیت ہر انتخابی عمل کی مانیٹرنگ ہو گی، نتائج کی موصولی کیلئے بھی نیا سسٹم بنا دیا گیا ہے، مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر کو چیف الیکشن کمیشن کے وژن کے مطابق ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں یہ مانیٹرنگ سیل مؤثر ثابت ہو گا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر میں پہلی بار وٹس ایپ کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لوگ شکایات کی آڈیوز، ویڈیوز بھی وٹس ایپ پر بھیج سکتے ہیں۔
سپیشل سیکرٹری مانیٹرنگ ڈاکٹر آصف حسین نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات ماضی کے انتخابات سے الگ ہوں گے جہاں انٹرنیٹ کے مسائل ہوں گے وہاں کیلئے الگ حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے، صرف پولنگ کے دن نہیں بلکہ تمام انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی خلاف ورزیوں کی براہ راست ویڈیوز بھی موصول ہوتی ہیں، رزلٹ مرتب کرنے کا نظام بھی لایا جا رہا ہے۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں میں جائے گی؟
ذرائع کے مطابق ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا آغاز آج سے ہو رہا ہے،شیڈول کے مطابق ٹرافی کا ٹورآج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی جس دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
اسلا م آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم سمیت اسکول کالجز اور مختلف جگہوں پر لے جایا جائے گا، اس موقع پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
اسلام آباد کے بعد ٹرافی 17 نومبر کو ٹیکسلا جبکہ 18 نومبر کو خانپور میں لےجایا جائے گا۔
19 نومبر کو مری جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔
جبکہ 6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت میں ٹرافی ٹور ہو گا،آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔
پاکستان
مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے
وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے۔
وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں، نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دوبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے
سابق وزیر اعظم نوازشریف نے متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ و یورپ کا دورہ کیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز 7 نومبر کوغیر ملکی دورے کے لئے روانہ ہوئیں تھیں۔
مریم نواز لاہور سے خصوصی طیارے سےسوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچیں، جہاں انہوں نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا۔
جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز لندن کے لئے روانہ ہوگئیں۔
مریم نواز کا بیرون ممالک کا دورہ تقریبا ایک ہفتہ پرمشتمل ہےتھا جس میں توسیع کی گئی۔
دنیا
دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
عالمی یوم برداشت ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کی منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی اور پہلی مرتبہ یہ دن 2005 میں منایا گیا۔
بنیادی طور اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔
رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے۔
اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔
اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ لوگوں کو ایک دوسروں کے مذہب ،عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ