جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما عباد فاروق کا بیٹا انتقال کر گیا

عمار کی نماز جنازہ آج رات قبرستان منشی ہسپتال لاہور میں ادا کی جائے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما عباد فاروق کا بیٹا انتقال کر گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تحریک انصاف کے گرفتار رہنما میاں عباد فاروق کا کم سن بیٹا عمار انتقال کرگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کم سن عمار کی رحلت پر نہایت رنج اور دکھ کا اظہار کیا گیا

عباد فاروق کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کا 9 سالہ بھتیجا اپنے والد کی گرفتاری پر ذہنی مرض میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ عمار عباد ذہنی مرض میں مبتلا ہوکر والد کی یاد میں روتا رہتا تھا۔ بچے کا نماز جنازہ آج رات قبرستان منشی ہسپتال لاہور میں ادا کی جائے گی۔ قبل ازیں عباد فاروق نے جیل سے عمار کی ہمت بندھائی تھی اور پریشان نہ ہونے کا پیغام دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی پی 149 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرعباد فاروق نو مئی واقعہ کیس میں جیل میں بند ہیں۔

 

پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کی ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف سےملاقات کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو زرداری کی  ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے, گزشتہ 48 گھنٹے میں بلاول بھٹو زرداری کی دوسری بار مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کا وفد کے ہمراہ استقبال کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وفد میں خورشید شاہ ، نوید قمر، مرتضیٰ وہاب  اور  جمیل سومرو بھی شامل تھے، جے یو آئی کی طرف سے مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، مولانا اسعد محمود، سینیٹر کامران مرتضیٰ، میرعثمان بادینی اور مولانامصباح الدین بھی ملاقات میں شریک ہیں۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات کی تھی جس کے بعد وہ  مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کی مدت ملازمت میں اضافے اور نئی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر ترامیم کی منظوری کے لیے گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے تھے تاہم مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے اعتراضات اور تجاویز کے باعث آئینی ترامیم منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جاسکیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومتی کوششیں بے سود، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ تک ملتوی

آئینی ترامیم پر تمام جماعتوں کی رضا مندی نہ ہونے کے باعث پہلے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومتی کوششیں بے سود، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ تک ملتوی

آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے اتوار کو رات تک جاری رہنے والا قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ تک ملتوی کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کی مدت ملازمت میں اضافے اور نئی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر ترامیم کی منظوری کے لیے گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے تھے تاہم مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے اعتراضات اور تجاویز کے باعث آئینی ترامیم منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جا سکیں۔

دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس کے لیے بھی گزشتہ روز تین مرتبہ وقت تبدیل کیا گیا لیکن قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوا تو اس کے بعد سینیٹ کے حکام آئے اور انہوں نے بتایا کہ اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئینی کمیٹی کے بھی گزشتہ روز 4 اجلاس ہوئے جس میں تمام تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاہم کسی متفقہ نتیجے پر نہ پہنچنے کے باعث رات گئے اسپیکر نے اجلاس آج بروز پیر تک کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔

آج بھی آئینی ترامیم پر تمام جماعتوں کی رضا مندی نہ ہونے کے باعث پہلے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا آئینی ترامیم کا پارلیمنٹ سے منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے، آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی جیت ہوئی ہے، آئینی ترامیم کا معاملہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ  کیس،  عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی  بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی، اپیل میں احتساب عدالت کا 12 ستمبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ میرٹ پہ بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اس مقدمے سے بری کرے، ایسا کوئی شواہد یا مواد نہیں جس کی بنا پر سزا سنائی جا سکے۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بریت کی درخواست نمٹانے کا تحرییر حکم نامہ جاری کردیا، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا ٹرائل اپنے حتمی مراحل میں ہے، ریفرنس میں استغاثہ کے 35 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہو چکی، اس مرحلے پر عمران خان کی بریت کی درخواست پر میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست میرٹ میں جائے بغیر ہی نمٹائی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا حتمی دلائل میں اپنی گزارشات عدالت کے سامنے رکھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll