جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان ریلویز کا ایک بار پھر کرایوں میں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا،حکام

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان ریلویز کا ایک بار پھر کرایوں میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی  پاکستان ریلویز نے ایک بار پھر کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

ریلوے حکام نے ٹرین کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، واضح رہے کہ ٹرین کے کرایوں میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران یہ تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔

تفریح

لیجنڈری اداکارہ وحیدہ رحمان نے بھارت کا سب سے بڑافلمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

وحیدہ رحمان کو  دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

لیجنڈری اداکارہ وحیدہ رحمان نے  بھارت کا سب سے بڑافلمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ وحیدہ رحمان کو بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ  دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا، پچھلے سال  دادا صاحب پھالکے ایوارڈ آشا پاریکھ کو پیش کیا گیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ایوارڈ کا اعلان  کیا ہے،

انو راگ ٹھاکر کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ میں وحیدہ  رحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  ان کی لاجواب فلمیں ہر نسل کے لئے خوشیاں بانٹنے والی ثابت ہوئیں جن میں پیاسا، کاغذ کے پھول، چودھوی کا چاند، صاحب بیوی اور غلام، گائیڈ، خاموشی اور کئی دیگر شامل ہیں۔

5 دہائیوں پر محیط اپنے کیرئیر میں انہوں نے اپنے کرداروں کو انتہائی نفاست سے نبھایا، جس کی وجہ سے فلم ریشما اور شیرا میں  انہیں نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پدم شری اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ، وحیدہ جی نے لگن، عزم اور ایک بھارتیہ ناری کی طاقت کی مثال  ہیں  جو اپنی محنت سے اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت حاصل کر سکتی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد پولیس عمران خان کواٹک جیل سے لے کر اڈیالہ جیل کیلیے روانہ

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کورٹ کے احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل میں منتقل ہونے سے انکار کیا تھا ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

اسلام آباد پولیس عمران خان کواٹک جیل سے لے کر  اڈیالہ جیل کیلیے  روانہ

اسلام آباد : پولیس عمران خان کو لے کر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے روانہ ہو گئی، میڈیا ذرائع کے مطابق  قافلےمیں 15 اسلام آبد پولیس کی گاڑیاں اور 2 بکتربند گاڑیاں شامل ہیں ۔

اٹک جیل حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری چیئرمین پی ٹی آئی کو لےکر براستہ موٹر وے اسلام آبد کی جانب روانہ ہوچکی ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کورٹ کے احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل میں منتقل ہونے سے انکار کیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

سندھ میں 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

اس سال ملیریا کے مریضوں کی تعداد 352,238 تک پہنچ گئی ہے

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

سندھ میں 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

کراچی: صوبہ سندھ میں ملیریا نے تشویشناک موڑ اختیار کر لیا، کراچی سمیت 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملیریا کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے ایک ہی دن میں 5,185 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جس سے اس سال صوبے میں ملیریا کے کیسز کی مجموعی تعداد 352,238 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز حیدرآباد ڈویژن میں 2 ہزار 243، لاڑکانہ میں 1490، میرپور خاص میں 949، سکھر میں 283، شہید بینظیر آباد میں 195 اور کراچی میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی کے اضلاع میں ملیر میں 12، کورنگی میں 9 اور وسطی، مشرقی، جنوبی اور مغربی اضلاع میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

اس سال سندھ میں ملیریا کے کیسز میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن کی کل تعداد 352,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ 2023 میں ملیریا سے دو جانیں چلی گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll