پاکستان
نوازشریف کی وطن واپسی کی تیاری ، شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے۔
لاہور: سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن برطانیہ میں ایک ماہ گزارنے کے بعد پیر کو پاکستان روانہ ہوگئے۔ لندن میں قیام کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں کیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے۔ پی ایم ایل این کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کے وعدے کے مطابق عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر سابق وزیراعظم کا وطن واپسی پر استقبال کرے گا۔
پارٹی ہدایات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف پہلے ہی لاہور واپس پہنچ چکے ہیں۔ حال ہی میں حمزہ شہباز اور مریم نواز نے آئندہ عام انتخابات کے لیے نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے یوتھ کنونشن کی مشترکہ صدارت کی۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو تصدیق کی تھی کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی پاکستان آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا، شہباز شریف نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا جو لندن میں منعقد ہوا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما اسحاق ڈار نے جمعہ کو کہا کہ پی ایم ایل این کے سپریمو نواز شریف اکتوبر کے وسط میں پاکستان واپس آئیں گے۔
تفریح
شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن بنیں گی
فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہونے کا امکان ہے،پرڈیوسر
معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں "ناگن" بن کر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر نکھل دویدی نے نئی آنے والی فلم کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے میں تین سال لگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا موضوع بالکل نیا ہے جس کا پرانی فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہے، امید ہے فلم بینوں کو ایک منفرد اور مافوق الفطرت فلم دیکھنے کو ملے گی۔
فلم پرڈیوسر نکھل نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شردھا کی قابلیت اور صلاحیت نے انہیں ناگن کے لیے بہترین انتخاب بنادیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ بن رہی
نکھل کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جب شردھا کپور کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے فورا حامی بھر لی۔ ہم نے اس فلم کے بنانے کے خیال کے ساتھ ہی شردھا سے رابطہ کیا تھا اور وہ جب ہی راضی ہوگئی تھیں۔ وہ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہوسکتی ہے۔
کھیل
حارث رؤف نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
حارث رآف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بن گئے
قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے 72 ٹی 20 میچوں میں 107 وکٹیں حاصل کیں۔
کل سڈنی میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
سڈنی میں کھیلے جانے دوسرے میچ میں حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔
حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں، جو کہ مشترکہ طور پر پاکستانی بولر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ شکار ہیں،جبکہ قومی اسپنر شاداب خان بھی 96 اننگز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ حارث رؤف نے کینگروز کے خلاف دوسرے میچ میں 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جو کہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں کسی بھی غیر ملکی بولر کے بہترین اعدادوشمار ہیں۔
اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے باؤلر نوان کلاسیکرا کے پاس تھا جنہوں نے 2017 میں آسٹریلیا میں 31 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا تھا۔
علاقائی
پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی
صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ,ترجمان
لاہور:صوبائی حکومت نے پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کر دی ہے۔
ترجمان پنجاب محکمہ زراعت کے مطابق صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ،جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی ہے، کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
تجارت 2 دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ