جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب کی مسجد الاقصیٰ اسرائیلی انتہا پسندوں کی زبردستی داخلے پر مذمت

عالمی برادری قابض اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، سعودی وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب کی مسجد الاقصیٰ اسرائیلی انتہا پسندوں کی  زبردستی داخلے پر مذمت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی عرب نے مسجد الاقصیٰ پر قابض اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں انتہا پسندوں کے زبردستی داخلے کی مذمت کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔سعودی خبررساں ادارے نے وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ایسے اقدامات تمام بین الاقوامی قوائد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ان سے تمام عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیلی فورسز کو ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔بیان میں کہا گیا ہےکہ عالمی برادری فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور اس تنازعے کے خاتمے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے

صحت

انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،پاکستان پولیو پروگرام

انسداد پولیو مہم میں حصہ لے کر دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں،ذوالفقار علی باباخیل

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،پاکستان پولیو پروگرام

پاکستان پولیو پروگرام کےسینئر میڈیا منیجرذوالفقار علی باباخیل نے کہا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے، انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جس سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس سے بچے عمر بھر کے لیے معذور ہو سکتے ہیں، حتیٰ کہ کچھ کیسز میں بچوں کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو اس موذی مرض سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان اور افغانستان وہ واحد ممالک رہ گئے ہیں جہاں پولیو اب بھی بچوں کے لیے خطرہ ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی محمد خان تحریک انصاف کے ترجمان مقرر

علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر خان سمیت 4 رہنما ؤں کو تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

علی محمد خان تحریک انصاف کے ترجمان مقرر

تحریک انصاف کے  اعلامیے کے مطابق رؤف حسن اور شعیب شاہین  کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔

یاد  رہے کہ رؤف حسن سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کے عہدے پر بھی فائز ہیں جبکہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن اور پارٹی چیئرمین کے وکیل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خاور مانیکا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

خاور مانیکا پر محکمہ اوقاف کی اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

خاور مانیکا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

خاور مانیکا کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمی اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا۔ اینٹی کرپشن کےمقدمے میں نامزد ملزم خاور مانیکا کواوکاڑہ کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، اینٹی کرپشن پولیس نے عدالت سے 14 روزہ جسمانی کی استدعا کی۔

عدالت نے خاور ماینیکا کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کرتے ہوئے انہیں اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا۔ ریمانڈ ملتے ہی اینٹی کرپشن کی ٹیم خاور مانیکا کو لے کر ساہیوال روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاور مانیکا کو ناجائز تعمیرات کے الزام میں لاہور ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں۔

خاور مانیکا کا کہنا ہے کہ قبرستان کی جگہ شادی ہال بنانے کی خبر بے بنیاد ہے، تاہم دکانیں ہماری ہیں۔ عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور مجھے نہیں پتہ کہ یہ کیا اور کیوں ہورہا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll