جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی

مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 جبکہ خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72ہزار 14 ہے، الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ، رپورٹ کے مطابق ملک میں  رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ملک میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 جبکہ خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72ہزار 14 ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41ہزار 544 ہے، پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10ہزار 583 ہے، سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2 کروڑ 66 لاکھ 51ہزار 161 ہے، خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92ہزار 381 ہے اور بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52لاکھ 84ہزار 594 ہے۔

18سے 35 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ 95ہزار 197 ہے، 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94ہزار 708 ہے، 46 سے 55 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 81لاکھ 24ہزار 28 ہے، 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے۔ 65

سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 77ہزار 80 ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں ووٹرز فہرستیں 30جولائی سے منجمد کر دی گئی ہیں۔ 2018 میں ملک میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 10 کروڑ 50 لاکھ تھی جو اب بڑھ کر 12 کروڑ 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

 

تجارت

مالی سال 2024 کے آغاز سے لیکراب تک مالیاتی کارگردگی اطمینان بخش رہی ہے، وزارت خزانہ

حسابات جاریہ کے کھاتوں کی صورتحال اوردیگرمعاشی اشاریئے صورتحال کی بہتری کی عکاسی کررہے ہیں

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

مالی سال 2024 کے آغاز سے لیکراب تک مالیاتی کارگردگی اطمینان بخش رہی ہے، وزارت خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے کہاہے کہ مالی سال 2024 کے آغاز سے لیکراب تک مالیاتی کارگردگی اطمینان بخش رہی ہے ، حسابات جاریہ کے کھاتوں کی صورتحال اوردیگرمعاشی اشاریے صورتحال کی بہتری کی عکاسی کررہے ہیں، حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر54.1 فیصد کی کمی ہوئی،ایف بی آرکے محاصل میں 27.2 فیصد کی شرح سے نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقتصادی بحالی کے منصوبہ اوردانش مندانہ پالیسی اقدامات بشمول خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اورآئی ٹی پالیسی سے وسط مدتی بنیادوں پر اقتصادی نمومیں اضافہ متوقع ہے۔ضروری اشیاء کی دستیابی میں بہتری اور رسد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے اقدامات سے مہنگائی کادبائو کم ہونے کاامکان ہے۔

علاوہ ازیں زرمبادلہ کی مارکیٹ میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اٹھائے جانیوالے انتظامی اورانضباطی اقدامات کے فوائد ملنا شروع ہوگئے ہیں اور اس کے نتیجہ میں انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں شرح مبادلہ کے درمیان فرق بہت کم ہو گیا ہے۔ حسابات جاریہ کے کھاتوں کی صورتحال اوردیگرمعاشی اشاریے صورتحال کی بہتری کی عکاسی کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ایک ہزار 285 میٹرز میٹرز سے بجلی چوری پکڑی گئی

آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

ایک ہزار 285 میٹرز میٹرز سے بجلی چوری پکڑی گئی

اسلام آباد: آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق 7 ستمبر سے جاری آپریشن میں 74 ہزار سے زائد میٹرز چیک کئے گئے اور ایک ہزار 285 میٹرز میٹرز سے بجلی چوری پکڑی گئی۔ ترجمان کے مطابق متعلقہ صارفین کو 8 کڑوڑ 78 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں

جبکہ 264 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے اور 164 بجلی چور گرفتار کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروائیوں کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔بجلی چوری کا سدباب روشن پاکستان کی ضمانت ہے ۔صارفین سے گزارش کی گئی ہے کہ بجلی چوری کے خلاف اطلاع ہیلپ لائن 118 یا 0519252933 پر دیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

مستونگ دھماکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 45 ہوگئی

ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 45 افرد دھماکہ میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

مستونگ دھماکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 45 ہوگئی

پشاور : مستونگ میں دھماکہ سےمزید  3 افراد دم توڑ گئے ، دھماکے سے زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جس جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے ۔

ایس ایچ او مستونگ سٹی جاوید لہڑی کے مطابق خود کش دھماکا الفلاح روڈ پر ہوا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 45 افرد دھماکہ میں جاں بحق ہوچکے ہیں ، زخمیوں کی مرہم پٹی کے لیے ریسکیو ٹیموں سے بھی مدد مانگ لی گئی ہے ۔

دھماکے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے جو کوئٹہ اور مستونگ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

پولیس کی جانب سے سانحے کی تحقیقات جاری ہیں ، پولیس افسران کی جانب سے جائے وقوعہ کے دورے بھی کیے جا رہے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll