پاکستان

عدالت نے چوہدری پرویز الہی کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اینٹی کرپشن کی صدرپاکستان تحریک انصاف پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 19th 2023, 6:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدالت نے چوہدری پرویز الہی کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ضلع کچہری لاہور نے اینٹی کرپشن کی صدرپاکستان تحریک انصاف پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے 2مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کا جوڈیشل ریمانڈ کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کیخلاف  پنجاب اسمبلی میں بوگس بھرتیوں کرنے میں اختیارات کا غیر قانونی استعمال ، دوسرا  محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے میں اختیارات کا استعمال کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ اینٹی کرپشن نے دونوں مقدمات میں چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کررکھی تھی۔

سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے وکلا کا موقف تھا کہ عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے جبکہ اینٹی کرپشن کا موقف تھا کہ مذکورہ مقدمے میں پرویزالٰہی کاجوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا ان کو لاہور جیل منتقل کیاجائے۔

واضع رہے کہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد اب پرویز الہی اپنی رہائی کےلئے درخواست دائر کریں گے۔