جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے اعلی سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،  ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی فوجی وفد نے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل ساحر شمشاد سے بھی ملاقات کی۔

دنیا

سعودی عرب کی خصوصی ٹیموں نے یمن میں مزید 733 بارودی سرنگیں صاف کیں

حوثی باغیوں کی جانب سے 12 لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کی خصوصی ٹیموں نے یمن میں مزید 733 بارودی سرنگیں صاف کیں

ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن میں دسمبر 2023 کے پہلے ہفتے میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 733 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی ہیں۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے چار اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 110 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں ، ایک دھماکہ خیز ڈیوائس اور 618 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز صاف کیں۔ ٹیموں نے یمن کے گورنریٹ عدن، الحدیدہ، مارب، شبوہ اور تعز میں بھی بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے کارروائیاں کیں۔2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 24 ہزار527 بارودی سرنگوں کو تلف کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 12 لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے میں 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے توسیع کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ مرحلہ (کل)منگل سے شروع ہو گا

پہلا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ مرحلہ (کل)منگل سے شروع ہو گا

کوالالمپور: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ مرحلہ کل(منگل )سے شروع ہو گا ۔پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا ، فرانس، سپین ، نیدرلینڈز ، جرمنی اور ارجنٹائن کی ٹیمیں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔

ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ (کل)منگل سے شروع ہو گا ۔ پہلا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی ۔ تیسرا کوارٹر فائنل آسٹریلیا اور فرانس کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں پاکستان اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 14 دسمبر جبکہ فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ہر دکانداراپنا ریٹ دیتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، شہری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملتان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی انڈوں کے قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہیں مہنگائی کے باعث انڈے 350 روپے درجن تک پہنچ گئے ۔

رپورٹس کے مطابق موسم سرد کیا ہوا انڈوں کی قیمتوں کو پر لگ گئےشہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیاہے 280روپے ملنے والےانڈے 350 روپےفی درجن فروخت ہونےلگے۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں انڈوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے یہاں ہر دکانداراپنا ریٹ دیتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ حکومت اس کے اقدامات کو صیح سرانجام دے اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کو پکڑے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll