پاکستان

ڈاکٹر امجد ثاقب بے نظیر انکم سپورٹ کے چیئر پرسن تعینات

معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر امجد ثاقب 2022 میں نوبل امن انعام کیلئے بھی نامزدہوئے تھے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 22 2023، 6:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈاکٹر امجد ثاقب بے نظیر انکم سپورٹ کے چیئر پرسن تعینات

ڈاکٹر امجد ثاقب کو نوبل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا ، نوبل امن انعام 2022 کے لیے دنیا بھر سے 343 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں 251 انفرادی شخصیات اور 92 ادارے شامل ہیں۔

ابھی حال ہی میں ڈاکٹر امجد ثاقب کو بے نظیر انکم سپورٹ کا چیئر پرسن بھی تعینات کر دیا گیا ۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر امجد ثاقب بہت ہی نرم دل انسان سمجھے جاتے ہیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ان کا نام  غربت کے خاتمے کے لیے کوشش اور انسانیت کی خدمت سر انجام دینے کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹرامجد ثاقب نے کہا کہ ان کی خدمات ایسے ایوارڈز سے کئی زیادہ مستحق ہیں اور وہ ساری انسانی خدمات صرف رضائے الٰہی کے لیے انجام دیتے ہیں ۔