پاکستان

نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انہیں مشاورت کے لیے لندن مدعو کیا تھا اور ان کی واپسی کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 22 2023، 6:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ نواز شریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے پلان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہباز شریف نواز شریف کی ہدایت پر لندن میں ہونے والے غیر معمولی مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے پارٹی آفس پہنچے ، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر مریم نواز کے علاوہ اسحاق ڈار، عابد شیر علی، میاں جاوید لطیف، طلال چوہدری، برجیس طاہر اور شیخ روحیل اصغر سمیت پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انہیں مشاورت کے لیے لندن مدعو کیا تھا اور ان کی واپسی کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔