Advertisement
پاکستان

کراچی سے لاہورجانے والی ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی

مال بردار گاڑی کے ٹریک سے نیچے اترنے سے اپ ٹریک بھی معطل ہو گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 23rd 2023, 2:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی سے لاہورجانے والی ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی

کراچی سے لاہور مال لے جانے والی مال بردار ٹرین کی بوگی کوٹری اور بھولاری کے درمیانی راستے میں پٹری سے اتر گئی ۔

ریلوےحکام نے پٹری کا ٹرک بحال شروع کرنے کا کام شروع کردیا ، پٹری سے بوگی اترنے کے باعث ٹرین کی روانگی بھی معطل ہوگئی ۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ٹریک بحال ہو گا تو ٹرینیں ٹریک سے گزاری جائیں گیں فی الوقت تمام ٹرینوں کو ایک ہی ٹریک سے گزارا جا رہا ہے ۔

مال بردار گاڑی کے ٹریک سے نیچے اترنے سے اپ ٹریک بھی معطل ہو گیا ۔ ریلوے حکا م اور پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور صورت حال کا جائزہ لے کر کام شروع کردیا ۔

Advertisement