پاکستان

23ستمبر پشتون قوم کا کلچر ڈے ،دنیا بھر میں آباد پشتون قوم اپنا کلچر ڈے منا رہی ہے

بلوچستان میں پشتون بلوچ دو قومیں آباد ہیں اور ہمیشہ دونوں قوموں نے ایک دوسرے کااحترام کیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 23rd 2023, 6:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
23ستمبر پشتون قوم کا کلچر ڈے ،دنیا بھر میں آباد پشتون قوم اپنا کلچر ڈے منا رہی ہے

 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے جوش وجذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے ،  پشتون قوم اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہیں  ۔ پشتون رہنما کا کہنا ہے کہ پشتون قوم نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں اور ایک سازش کے تحت پشتون قوم کی ثقافت کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے  کیونکہ پشتون قوم مہمان نواز اور خودار قوم ہے مگر ایک سازش کے تحت پشتون قوم کی ثقافت کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے جن قوموں نے اپنی ثقافت کو ختم کیا وہ قومیں تباہی وبربادی کاشکار ہوئیں ۔

 23ستمبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پشتون کلچر ڈے منا یاجاتا ہے اور پشتون قوم کے نوجوان اپنے کلچر کو فروغ دینے کیلئے روایتی لباس پہن کردنیا کو پیغام دیتے ہیں  کہ پشتون ایک زندہ قوم ہے اور ہمیشہ دشمن کا مقابلہ ڈٹ کر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پشتون بلوچ دو قومیں آباد ہیں اور ہمیشہ دونوں قوموں نے ایک دوسرے کااحترام کیا ۔