جی این این سوشل

پاکستان

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کو کل تک ویزے ملنے کا امکان

پاکستانی جرنلسٹ اور فینز کو کرکٹ ورلڈ کپ  2023 کے لیے 2016 کی پا لیسی کے تحت محدود ویزے دئیے جائیں گے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کو کل تک ویزے ملنے کا امکان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی ٹیم اور دوسرے مینیجمنٹ کی ٹیم کو کل تک ویزے ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

بی سی سی آئی کا کہناہے کہ پاکستانی جرنلسٹ اور فینز کو کرکٹ ورلڈ کپ  2023 کے لیے 2016 کی پا لیسی کے تحت محدود ویزے دئیے جائیں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی مظاہرین کو محدود ویزے ہی دئیے جائیں گے ، بی سی پی آئی کے مطابق ہفتے کے اختتام کے باعث ہی ویزوں کے اجرا میں تاخیر ہوئی ہے ، مزید اس معاملے پر بھارت کا آئی سی سی سے بھی رابطے کا امکان ہے ۔

پاکستان

ذولفقار علی بھٹو کیس کی سماعت لائیو دکھائی جائے ،بلاول بھٹو کی درخواست

درخواست میں استدعا کی گئی کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا لہٰذا کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ذولفقار علی بھٹو کیس کی سماعت لائیو دکھائی جائے ،بلاول بھٹو کی درخواست

اسلام آباد: ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری  نے کیس کی لائیو ٹیلی کاسٹ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست بلاول بھٹو کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کی۔


درخواست میں استدعا کی گئی کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا لہٰذا کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے۔ عدالتی نظام پر لگے اس دھبے کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے ریفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔

بلاول بھٹوزرداری  کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ذوالفقار بھٹو کو ایک قتل کی سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی، ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دے دی گئی لیکن ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔ بھٹو کا نظریہ روٹی، کپڑا اور مکان تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پہلا ویمنز ون ڈے: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ کل کوئنس ٹاؤن میں ہوگا

پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 137 رنز بنائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پہلا ویمنز ون ڈے: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ کل کوئنس ٹاؤن میں ہوگا

کوئنز ٹاؤن: پاکستان ویمن اور نیوزی لینڈ کی خواتین کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل نیوزی لینڈ کے شہر کوئنس ٹاؤن میں کھیلا جائے گا , میچ صبح 3.00 بجے PST پر شروع ہوگا۔

اس سے قبل آج کوئنس ٹاؤن میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین نے ڈی ایس ایل کے ذریعے پاکستانی خواتین کو چھ رنز سے شکست دی۔

پاکستان خواتین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 15 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے۔ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین کو طریقہ کار کے تحت فاتح قرار دیا گیا۔

تاہم پاکستان نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

موٹر وہیکلز رولز 1969ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ موٹر سائیکل رکشہ کو تھری ویلر کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موٹر وہیکلز رولز 1969ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے موٹر سائیکل رکشے کو تین پہیوں والے رکشے کی قانونی حیثیت دینے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔

 منظوری نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  کے زیر صدارت آج کابینہ کے ایک اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2003 کے تحت ڈیرہ غازی خان کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو جدید بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ موٹر سائیکل رکشہ کو تھری ویلر کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا۔

فیصلہ کیا گیا کہ موٹر سائیکل رکشہ کی عارضی رجسٹریشن کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو اسپیشل رجسٹریشن اتھارٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll