دنیا

شمالی کوریاکے لیڈر کم جونگ ان کو چینی صدر کے خط کا جواب

چین کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں،کم جونگ ان

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 24 2023، 4:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی کوریاکے لیڈر کم جونگ ان کو چینی صدر کے خط کا جواب

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ایک خط روانہ کرتے ہوئے قریبی تعاون میں فروغ کا عندیہ دیا ہے۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے ملک کے 75 ویں جشن آزادی کی مبارک باد کے جواب میں چینی صدر کو خط ارسال کیا ہے۔انہوں نے چینی صدر کو مخاطب کرتے ہوئےلکھا کہ ہم چین کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں جن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چینی صدر نے شمالی کوریا کی 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے کم جونگ ان کو ایک تہنیتی خط روانہ کیا تھا،اس خط میں چینی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین ہمسایہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین یہ روایتی دوستانہ تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔