وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے،کشمیری قوم ہمیشہ سے سول سوسائٹی کی جانب سے آواز بلند کرنے کا تقاضا کرتی رہی،بھارت کو کشمیریوں سمیت اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے،عالمی دنیا نے بھارتی مظالم پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب سکھ برادری کے شانہ بشانہ ہیں، دہشت گردی پوری دنیا میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے، ہندوستان کی دہشت گردی پوری دنیا کے سامنے ہے۔۔انہوں نےکہا کہ ہندوستان کی دہشت گردی پوری دنیا کےسامنے ہے،
مشعال ملک نے کہا کہ بھارت پاکستان اور دیگر ممالک میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے جس میں پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔ بھارتی مظالم کے خلاف سب کو مل کر بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرنا ہو گی۔بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے،کشمیری قوم ہمیشہ سے سول سوسائٹی کی جانب سے آواز بلند کرنے کا کہتی رہی،بھارت کو کشمیریوں سمیت اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے،عالمی دنیا نے بھارتی مظالم پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا،بھارت کی جانب سے پاکستان میں بھی دو سکھوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو نے بہت اچھا بیان دیا ہے بھارت کو عالمی مارکیٹ سمجھ کر ماضی میں خاموشی اختیار کی گئی،ہندوستان کی طرف سے سر عام دھمکیاں دی جارہی ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستان کا بیرون ممالک میں دہشت گردی کا نیٹ ورک ہے،ہندوستان دنیا بھر میں دہشت گردی کا کینسر پھیلارہا ہے،ہم نے ڈرنا نہیں بھارت کو بےنقاب کرنا ہے،پاکستان کی حکومت اور عوام بھارتی مظالم کا شکار تمام لوگوں کے ساتھ ہے۔