پاکستان
عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا ،جیل حکام کی تردید
اٹک جیل حکام کے مطابق ان کو ہائی کورٹ کا حکم تاحال موصول نہیں ہوا۔

تاہم اڈیالہ جیل انتظامیہ نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی خبر کی تردید کردی ہے اوریہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کو تاحال اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی عمران خان کو اٹک جیل میں منتقل کرنے کے احکامات موصول ہوں گے ان کو اٹک جیل راول پنڈی منتقل کر دیا جائے گا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی تاحال اٹک جیل میں ہی موجود ہیں ، اٹک جیل حکام کے مطابق ان کو ہائی کورٹ کا حکم تاحال موصول نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا ہے اور انہیں جیل میں سابق وزیراعظم کی سہولیات بھی مہیا کردی گئیں ہیں۔
علاقائی
بلال پاشا کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کبیروالا میں ادا کر دی گئی
بلا ل پاشا کی نماز جنازہ کے موقع پر شہریوں کی اور ضلع بھر کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی

سی ایس پی افسر بلال پاشا کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کبیروالا کے نواحی علاقہ عبدالحکیم میں ادا کر دی گئی ہے ۔
بلا ل پاشا کی نماز جنازہ کے موقع پر شہریوں کی اور ضلع بھر کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ بلال پاشا ہمارے علاقہ کا فخر تھے اور ہم ایک انتہائی باصلاحیت نوجوان سے محروم ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بلال پاشا کی موت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں لیکن موت کی حتمی وجہ تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔
جرم
سیروتفریح کیلئے جانے والی طالبات کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
عائشہ نامی طالبہ کو سر میں گولی لگی اور اور نہایت تشویش ناک حا لت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا

لاہور : سندر میں نا معلوم افراد نے نجی کالج کی بس پر فائرنگ کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے دو طالبات زخمی ہو گئیں ، عائشہ نامی طالبہ کو سر میں گولی لگی اور اور نہایت تشویش ناک حا لت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعے کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔
لاہور سے افسوس ناک خبر آگئی!!#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/nXs37Dzbev
— GNN (@gnnhdofficial) November 28, 2023
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ کے بھائی کی مدیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی مدد لی گئی ہے اور ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
طالبات کی بس سیرو تفریح کے لیے پتوکی سے مری کی جانب جا رہی تھی جب واقعہ پیش آیا ۔
پاکستان
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے

اسلام آباد: واپڈا کی جانب سے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار200 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج7 ہزار200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 12 ہزار400 کیوسک، دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1499.99 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.154 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1178.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.076 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
حج درخواستوں کا عمل آج سے شروع ہوگا
-
پاکستان 2 دن پہلے
ایل ایم ون منصوبے کی تکمیل سے آمدورفت کےاخراجات میں کمی آئی گی ،ڈائریکٹر پلاننگ ڈویژن
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت ایک دن پہلے
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار
-
دنیا ایک دن پہلے
غزہ میں گیس سلنڈر حاصل کرنے والے شہریوں کی دو کلومیٹر طویل قطاریں
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
ڈیمانڈ میں کمی کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
پاکستان تحریک انصاف کاانٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت شروع