تفریح
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم کا ٹریلر جاری
اکشے کمار بھارت کے سب سے بڑے ریسکیو مشن کے بہادر ہیرو جسونت سنگھ گل کا کردار کرتے نظر آئیں گے
بالی ووڈ سُپر اسٹار اکشے کمار اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی نئی آنے والی فلم ‘مشن رانی گنج’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
اکشے کمار کی جذبات اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ’مشن رانی گنج‘ کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر جاری کردیا گیا ہے۔فلم ‘مشن رانی گنج’ میں اکشے کمار بھارت کے سب سے بڑے ریسکیو مشن کے بہادر ہیرو جسونت سنگھ گل کا کردار کرتے نظر آئیں گے جنہوں نے سال 1989 میں رانی گنج میں کوئلے کی ایک کان میں پھنسنے والے 65 کان کنوں کوبچایا تھا جو سیلاب سے بچ جانے کے بعد کوئلے کی کان میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔
View this post on Instagram
مشن رانی گنج’ کا ٹریلر دیکھ کر مداح اکشے کمار کے کردار جسونت سنگھ گل کی بہادری کو دیکھ سکیں گے۔ گزشتہ روز اس فلم کا موشن پوسٹر ریلیز کیا گیا تھا جسے اکشے کمار نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا تھا اور کہا تھا کہ ‘1989 میں ایک بہادر شخص نے ناممکن کو حاصل کرلیا تھا’۔
جرم
کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 چینی شہری زخمی ، دفتر خارجہ کا ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کا عزم
کراچی پولیس کے ایک افسر چینی شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سندھ نے پولیس اسٹیشن میں تصادم کی اطلاع دی
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ پاکستان ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پُرعزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، پاکستان ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پُرعزم ہے، مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اسلام آباد میں چینی سفارت خانے اور وزارت داخلہ سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نجی گارڈ سے تنازع کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں آج صبح کراچی میں 2 چینی شہری زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور چین قریبی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں، جو باہمی احترام اور مشترکہ تقدیر کے بندھن میں متحد ہیں۔
کراچی پولیس کے ایک افسر چینی شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سندھ نے پولیس اسٹیشن میں تصادم کی اطلاع دی۔
مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور پاکستان میں اداروں کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ آج کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہری زخمی ہوگئے تھے۔
جائے وقوع پر موجود صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فیضان علی نے کہا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ غیر ملکی شہریوں اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ) اے ایریا کے ایک پولیس اسٹیشن کی حدود میں تصادم ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے لیاقت نیشنل ہسپتال کے ترجمان کو یہ کہتے ہوئے رپورٹ کیا تھا کہ مرکز صحت میں 2 چینی شہریوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دنیا
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق
قاہرہ سے مصری فوج کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران شلوفہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔
قاہرہ سے مصری فوج کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران شلوفہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا,بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی ایم این اے کی حفاظتی ضمانت منظور
عدالت نے پی ٹی آئی کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر تے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبین عارف جٹ کیخلاف گوجرانوالہ میں درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی، ایک مقدمے کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے جبکہ دوسرے مقدمے کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔
مبین عارف جٹ کی جانب سے وکیل آمنہ علی ایڈوکیٹ اور رضوان اختر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تحریک انصاف کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 50 ہزار جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے 20 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے مبین عارف جٹ کی ایئرپورٹ پر گرفتاری سے بھی روک دیا اور پی ٹی آئی ایم این اے کو 11 نومبر تک ہائیکورٹ میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
تجارت 2 دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
علاقائی 2 دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید