جی این این سوشل

دنیا

حجاج کی آسانی کیلئےلائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی ، نگران وزیر مذہبی امور

حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات اور شکایات کے ازالہ کے نظام کو تیز تر کیا جائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حجاج کی آسانی کیلئےلائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی ، نگران وزیر مذہبی امور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: حجاج کی آسانی کیلئےلائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی جس کے ذریعے تمام تفصیلات کا حصول اور ٹریکنگ ممکن ہو گی۔

یہ بات نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عمر سیف کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں کہی ۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے حج آئی ٹی سسٹم میں بہتری اور اصلاحات لانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات اور شکایات کے ازالہ کے نظام کو تیز تر کیا جائے۔

اجلاس میں پنجاب آئی ٹی بورڈ، نیشنل آئی ٹی بورڈ اور وزارتِ مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری حج اور حج آئی ٹی سیل کے نمائندے شریک ہوئے۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ وہ حج آپریش کو مکمل ڈیجیٹلائزڈ اور اینڈ ٹو اینڈ پیپر لیس کرنا چاہتے ہیں۔ تمام حجاج کی آسانی کیلئےلائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی جس میں تمام تفصیلات کا حصول اور ٹریکنگ ممکن ہو گی۔

سعودی عرب میں حجاج کی نقل حرکت اور مالیاتی نظام کیلئے کمپوٹرائزڈ نظام تشکیل دیں گے۔نجی حج گروپ کے منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیٖ نے یقین دلایا کہ حجاج کی بہتری کیلئے وزارتِ آئی ٹی اپنا بھرپور تعاون مہیا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ موجودہ حج انفارمیشن سسٹم کا تفصیلی تجزیہ کے بعد بہتری کی تجاویز دے گا۔ وزارتِ آٹی حج انفارمیشن سسٹم کو مربوط بنانے کیلئے ماہرین کی ٹیم مذہبی امور میں تعینات کرے گی۔ این آئی ٹی بی اور پی آئی ٹی بی کی سٹیئرنگ کمیٹی سسٹم ڈویلپمنٹ پر پیشرفت کو یقینی بنائے گی۔ نئے حج انفارمیشن سسٹم کی پیش رفت پر وزارتِ آئی ٹی میں ہفتہ وار اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔\932

پاکستان

وزیر اعظم کا افراط زر کی شرح اور مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار

2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کا  افراط زر کی شرح اور مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے افراط زر کی شرح اور پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی ، معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشنگوئی خوش آئند ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے اور رائیٹ سائیزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں، اس کے معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہونگے ۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مدد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فچ کے بعد موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے جو کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے، حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

کھیل کے تیسرے دن پاکستان کی دو وکٹیں چوتھے اوور میں گرگئی تھیں، عبد اللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔ پاکستان نے تیسرے روز بنگلادیش کو 262 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دو وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

کھیل کے تیسرے دن پاکستان کی دو وکٹیں چوتھے اوور میں گرگئی تھیں، عبد اللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ کپتان شان مسعود اور صائم ایوب اس وقت کریز پر موجود ہیں۔

 بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 262 رنز بنائے۔ لٹن داس اور مہدی حسن نے ساتویں وکٹ پر 165 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 وکٹ لیے۔

بنگلادیش کے بیٹر لٹن داس نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 6 وکٹ جلدی گر جانے کی وجہ سے دباؤ تھا لیکن مہدی حسن میراز نے مثبت سوچ کے ساتھ بیٹنگ کی اور پاکستانی بولنگ لائن کا دباؤ کم کیا۔

پاکستان اس وقت میچ میں واضح برتری حاصل کر رہا ہے۔ اگر پاکستان اپنی دوسری اننگز میں بڑی برتری حاصل کر لیتا ہے تو بنگلادیش کے لیے میچ جیتنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

راول ڈیم :پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی خطرناک حد 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راول ڈیم :پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی خطرناک حد 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لینا پڑا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آج شام راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں کے قریب نہ جائیں اور نشیبی علاقوں کے رہائشی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپل ویز کھولنے کے بعد ندی نالوں اور پلوں پر سخت نگرانی رکھی جائے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیں۔

کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں شہری 16 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll