بھارت کے فاشزم سے اختلاف رکھنے والے ہندوستانی کسی ملک میں بھی محفوظ نہیں، مشعال ملک
کشمیر دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں عورتوں،بچوں حتی کہ مردوں کے خلاف جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے، معاون خصوصی برائے انسانی حقوق


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا فوجی ارتکاز کا علاقہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں دو عالمی جنگوں کے علاوہ متعدد فوجی تنازعات میں خواتین اور بچوں کے ساتھ وہ مظالم نہیں ہوئے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر روا رکھے ہوئے ہے، کشمیر دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں عورتوں،بچوں حتی کہ مردوں کے خلاف جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے۔
آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں اور عالمی برادری کی ذمہ داری کے موضوع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے خبردارکیا کہ آر ایس ایس کی سرپرستی میں قائم بی جے پی کی جنونی حکومت سے یہ بعید نہیں کہ وہ اپنے فاشسٹ ایجنڈا کو آگے بڑھانے کیلئے ایٹمی ہتھیار وں کا استعمال کرنے سے بھی دریغ نہ کرے،
انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ کس قسم کی ریاست کے ساتھ اشتراک کرکے تجارت کرنا چاہتی ہے مودی کی حکومت انتخابات جیتنے اور انتہا پسند ہندوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے یاسین ملک کا عدالتی قتل کرسکتی ہے۔ یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں قانونی دفاع کا حق بھی نہیں دیا جارہا ہے جو دنیا کے مسلمہ انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔سید علی گیلانی جن کی وفات نظربندی کے دوران ہوئی ہے،اسی طرح سید شبیرشاہ،آسیہ اندرابی اور دوسرے رہنماء جو پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں انہیں سالہا سال سے جیلوں میں بند رکھ کہ کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو طاقت سے دبایاجارہا ہے
مشعام ملک نے کہا کہ اب تو صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ بھارت کے فاشزم سے اختلافی رائے رکھنے والے ہندوستانی دنیا کے کسی ملک میں بھی محفوظ نہیں ہیں جس کی مثال کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہرپیت سنگھ نجرکا بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھ رہنما کا کینیڈا کی سرزمین پر قتل عالمی برادی کے لیے بھارتی دہشت گردی سے خطرے کی گھنٹی ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ میں کل جماعتی پارلیمانی کشمیرگروپ کے وائس چیئرمین سیم ٹیری نے کہا کہ وہ اور ان کے ہم خیال اراکین پارلیمنٹ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے کیونکہ برطانوی ریاست بنیادی انسانی حقوق کی عالمی سطح پر حمایت کرتی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیری حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں جو تمام بنیادی انسانی حقوق میں اولیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کا ایک قابل ذکر حصہ کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت میں کھڑا ہے اور وہ انہیں اپنی اس جدوجہد میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے غربی بریڈفورڈ سے لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور شیڈومنسٹر ناز شاہ نے کہا کہ کشمیر کی ایک بیٹی ہونے کے ناطے انہوں نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کو ہمیشہ اپنا فرض اولین سمجھا، مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے بچوں اور عورتوں کو قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں بدترین مظالم کا سامنا ہے جبکہ آزادکشمیر میں لوگوں کو اپنا کاروبار،تعلیم حاصل کرنے اور ترقی کرنے کے آزادانہ مواقع میسر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پہلی بار مظفرآباد کا دورہ کررہی ہیں اور انہوں نے یہاں دیکھا کہ مقبوضہ کشمیر کی طرح یہاں والدین کو اپنے بچوں کو سکول میں بھیجتے ہوئے ایسا کوئی اندیشہ نہیں کہ وہ زندہ واپس آئیں گے یا نہیں اور یہی مقبوضہ کشمیر اورآزادکشمیر میں بنیادی فرق ہے۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 16 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 13 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 15 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 14 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 10 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 16 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago






