نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی روضہ رسولﷺ پر حاضری ،نوافل ادا کئے، دعائیں مانگیں
مسجد نبویﷺ سے ملحقہ عالمی میلے اور سیرت نبویﷺ اور اسلامی تہذیب سے متعلقہ عجائب گھرکا دورہ کیا


مدینہ منورہ: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مسجد نبویﷺ گئے جہاں انہوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی ،نوافل ادا کئے اور دعائیں مانگیں۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نے مسجد نبویﷺ سے ملحقہ عالمی میلے اور سیرت نبویﷺ اور اسلامی تہذیب سے متعلقہ عجائب گھرکا دورہ کیا۔ میوزیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سیکرٹری ڈاکٹر ناصرمسفیرالزہرانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم کو دورہ کے موقع پر تاریخی عجائب گھر کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی جس میں نبی آخرالزمانﷺ کی زندگی اور تعلیمات کے ساتھ ساتھ اسلامی تہذیب کو بھی اجاگرکیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے میوزیم کو سراہتے ہوئے اسلامی ورثے کے تحفظ اوراسے نمایاں کرنے کےلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔
ڈاکٹر ناصرمسفیر الزہرانی نے وزیراعظم کوشیلڈ اور کتابیں پیش کیں جو پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اسلامی ورثے اور باہمی افہام وتفہیم کے فروغ کے رشتے کی علامت ہے۔ مدینہ منورہ میں عالمی میلہ اور میوزیم پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی زندگی اوراسلامی تہذیب نمایاں کرنے کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
یہ میوزیم نمائشوں اور ملٹی میڈیا پریزینٹیشنز کے ساتھ ایک عمیق تجربہ پیش کرتا ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ سے متعلق تاریخ ، اہم واقعات اورتعلیمات پر روشنی ڈالتا ہے، اس میوزیم میں مختلف شعبوں میں اسلامی تہذیب کی کامیابیوں کو بھی دکھایا گیا ہے، میوزیم بین المذاہب مقالمے،افہام و تفہیم کو فروغ اورمتنوع عقائد اور تقاضوں کے احترام کے فروغ کا مرکز ہے۔\932

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 4 hours ago

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- 3 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 9 hours ago

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 9 hours ago

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 10 hours ago

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 6 hours ago

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 10 hours ago

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 7 hours ago

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 5 hours ago

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 6 hours ago

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 6 hours ago