Advertisement
پاکستان

مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 43 افراد جاں بحق

دھماکا الفلاح روڈ پر ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 29 2023، 5:11 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 43 افراد جاں بحق

مستونگ: ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 43 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ایس ایچ او مستونگ سٹی کے مطابق دھماکا الفلاح روڈ پر ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور  اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ٹوئیٹر پر ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں، کمزور دل نہ دیکھیں۔

ضلعی انتظامی کے مطابق مستونگ دھماکے کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

Advertisement
Advertisement