دوپہر کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی گئی تھیں
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے آج جمعہ کو مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے سید پورہ میں آج تیسرے روز بھی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ علاقے میں مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بدھ کی دوپہر کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ ضلع بارہمولہ میں گزشتہ چندماہ کے دوران تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور جگہ جگہ قائم چوکیوں پرراہگیروں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے جس سے کشمیری عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ادھربھارتی فوجیوں، پیراملٹری اہلکاروں،بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے بھی سرینگر، بانڈی پورہ، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، شوپیاں، کشتواڑ، راجوری، پونچھ، کٹھوعہ اور ریاسی اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران لوگوںکو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی استحکام، ایک لاکھ 14 ہزار کی حد کو عبور
- 4 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کی شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد
- 3 گھنٹے قبل
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
- 3 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے مقدمے میں 10 مجرموں کی سزا معطل
- 2 گھنٹے قبل
حماس کی القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف ابو خالد کی شہادت کی تصدیق
- 5 گھنٹے قبل
حیدرآباد کے سول اسپتال میں ادویات چوری کرنے والی 2 نرسز گرفتار
- 5 گھنٹے قبل
متنازع پیکا ایکٹ،پی ایف یو جے قانون کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں قومی انسداد پولیو مہم کا 3 فروری سے آغاز
- 4 گھنٹے قبل
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا
- 19 منٹ قبل
لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
- 4 گھنٹے قبل
یومِ کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
- 25 منٹ قبل
فتنتہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آگئی
- 2 گھنٹے قبل